Bharat Express

India Canada Conflict

ٹروڈو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ ان کے 40 سفارت کار ملک چھوڑ دیں، بصورت دیگر سفارت کاروں کو دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔ حکومت نے 10 اکتوبر تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔حال ہی میں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ کینیڈا کے ہندوستان میں ضرورت سے زیادہ سفارت کار ہیں، اس لیے توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اس وقت بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں۔ جن میں سے بھارت سے 40  سفارت کار کوواپس بلانے کے لئے  کہا گیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان-کینیڈا تنازعہ پر کہا، "کینیڈا کے وزیر اعظم نے پہلے نجی اور پھر عوامی طور پر کچھ الزامات لگائے اور ہم نے ان کا جواب نجی اور عوامی طور پر دیا

  جسٹن  ٹروڈو نے مونٹریال میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پراس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا اور اس کے اتحادیوں کے لیے تعمیری اور سنجیدہ انداز میں ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی اہم ہے۔

آئی ایچ آئی ٹی کے ترجمان سارجنٹ ٹموتھی پیروٹی نے جمعرات کو پی ٹی آئی کو بتایا، ہم ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل سے متعلق رپورٹس سے واقف ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری کا کہنا ہے کہ 'کچھ دہشت گردوں کو کینیڈا میں محفوظ پناہ گاہیں ملی ہیں۔ یہی وجہ ہے کینیڈین وزیر اعظم کو بغیر کسی ثبوت کے کچھ اشتعال انگیز الزامات لگانے پڑتے ہیں۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارتی والدین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ وجہ وہ سرمایہ کاری ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کینیڈا میں کی ہے۔

ارندم باغچی نے مزید کہا، ‘‘ہم چاہتے ہیں کہ کینیڈا کی حکومت دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا بند کرے اور دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے یا انہیں الزامات کا سامنا کرنے کے لیے یہاں بھیجے’’۔