نریندر مودی نے کہا-پارٹی کو لوک سبھا انتخابات میں اس ریاست سے سب سے زیادہ امیدیں، اڑیشہ میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ لیں گےحلف
لوک سبھا انتخابات 2024 اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ یکم جون کو ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے ساتھ ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی نتائج کو لے کر ایک بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس بار کس ریاست میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔
پی ایم مودی نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اس بار بنگال کے انتخابات میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں ہماری تین سیٹیں تھیں ۔لیکن اس کے بعد کے الیکشن میں بنگال کے لوگ ہمیں 80 تک پہنچا دےگے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمیں بھاری اکثریت ملی تھی۔ اس بار لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال پورے ہندوستان میں بی جے پی کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاست ثابت ہونے والی ہے۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ کامیابی صرف مغربی بنگال میں ہی مل رہی ہے۔ وہاں کا الیکشن یک طرفہ ہے۔
انڈیا والوں نے آئین کی حدود کی خلاف ورزی کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بات چیت میں کہا، “مجھے اپنے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور انتہائی پسماندہ بھائیوں اور بہنوں کو خبردار کرنا ہے، کیونکہ انہیں اندھیرے میں رکھ کر یہ لوگ لوٹ چلا رہے ہیں۔ انتخابات ایک ایسےوقت ہے ۔جب سب سے بڑا بحران آرہاہے۔ مجھے اہل وطن کو آگاہ کرنا چاہیے کہ کیاہورہا ہے۔
اس لیے میں عوام کو تاکید کے ساتھ سمجھا رہا ہوں۔ دو چیزیں ہو رہی ہیں، ایک ہندوستان کے آئین کی بنیادی روح کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ آئین کی حدود کو پامال کیا جا رہا ہے اور وہ بھی ووٹ بینک کی سیاست کی خاطر۔
اڑیشہ میں 10 جون کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ حلف لیں گے
اس بات چیت میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑیشہ اسمبلی انتخابات کو لے کر ایک بڑی بات بھی کہی۔ انہوں نے کہا، “اڑیشہ کی تقدیر بدلنے والی ہے، حکومت بدل رہی ہے۔ میں نے کہا ہے کہ موجودہ اڑیشہ حکومت کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ 4 جون ہے اور 10 جون کو اڑیشہ میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔”
بھارت ایکسپریس