تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں کتنے مراکز کی گنتی کی جائے گی؟
Assembly Election Result 2023:شمال مشرقی کی تین ریاستوں تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تری پورہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے جبکہ میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھی ہے۔ آج جمعرات (02 مارچ) کو ان تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ انتخابی نتائج بی جے پی کے لئے کافی مثبت ہیں جبکہ کانگریس کے لئے یہ نتائج مایوس کن ہیں۔ حالانکہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کو بڑی جیت ملی ہے، جس سے اس کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔
میگھالیہ میں 60 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں 59 سیٹوں پر پولنگ ہوئی کیونکہ یہاں ایک امیدوار کی موت ہوگئی۔ یہاں 3 ہزار 419 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جن میں سے 120 پولنگ سٹیشنز خواتین کے زیر انتظام ہیں اور 60 ماڈل، پی ڈبلیو ڈی پولنگ سٹیشنز بھی شامل ہیں۔ ریاست کی 59 نشستوں پر 369 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی جن میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام 12 اضلاع اور ایک سب ڈویژن میں 13 گنتی مراکز ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے 27 کاؤنٹنگ آبزرور اور 500 مائیکرو آبزرور تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم ریاست میں سیکورٹی کی بات کریں تو الیکشن کمیشن نے میگھالیہ میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 119 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔
–بھارت ایکسپریس