بہاراسمبلی انتخابات کے سلسلے میں بی جے پی نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پارٹی اس بار انتخابی میدان میں اپنے تمام بڑے لیڈران کو اتارنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کی کوشش ہے کہ نامزدگی کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں اس کے سرکردہ لیڈر موجود ہوں تاکہ پارٹی کا اثر ہر علاقے میں محسوس کیا جا سکے۔
کون کون میدان میں ہوگا؟
ان لیڈران میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیراعلیٰ دیا کماری، رکن پارلیمنٹ روی کشن، یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریا اور رکن پارلیمنٹ بانسری سواراج جیسے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے کئی وزراء بھی بہار پہنچنے والے ہیں۔
بی جے پی کی حکمت عملی
بی جے پی کی حکمت عملی یہ ہے کہ ان رہنماؤں کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے تاکہ آس پاس کی نشستوں پر بھی پارٹی کا اثر پڑے۔ پارٹی نے بہار یونٹ کے لیڈران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کئی اہم چہرے بھی ان پروگراموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
سیٹ شیئرنگ پر غورو خوض جاری ہے
انتخابات میں اب صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور نامزدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پرمسلسل مشاورت جاری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اتوار کی شب تک یا پیر تک امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ جن امیدواروں کے نام طے ہو چکے ہیں، انہیں ذاتی طور پر مطلع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ نامزدگی کا عمل مکمل کر سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

