دوسری طرف، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں، جو بھارت-یوکرین تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ یوکرین کے یوم آزادی سے قبل دہلی کے قطب مینار کو یوکرینی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیاتھا، جس پر یوکرین کے سفیر اولیکزینڈر پولشچک نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کے نئے مواقع کی بات کی۔
یاد رہے کہ بھارت نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے الاسکا میں ہونے والی امریکہ-روس ملاقات کا خیرمقدم کیا، جہاں ٹرمپ اور پوتین نے جنگ ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے روس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا، جبکہ بھارت اور روس کا تجارت 2021 کے 13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2024-25 میں 68 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو بنیادی طور پر ہائیڈروکاربن درآمدات کی وجہ سے ہے۔اس بیچ خبر آئی ہے کہ روس کے صدر کے علاوہ یوکرین کے صدر بھی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنماوں کے الگ الگ دوروں کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں ۔غالب امکان ہےکہ پوتن سے پہلے زیلنسکی کا دورہ ہو۔حتمی شیڈول اور اعلان ابھی باقی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


