سروجنی نگر سے بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور ریاست کی ترقی کے لیے ایک تفصیلی پالیسی نوٹ بھی پیش کیا۔ اس نوٹ میں لکھنؤ کو بھارت کا سب سے پائیدار، اسمارٹ اور سرسبز دارالحکومت بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی “کپیٹل ڈیولپمنٹ ریویو کمیٹی” کے قیام کی تجویز دی گئی۔ ڈاکٹر سنگھ نے ریاستی فلاحی فنڈ کے قیام کی سفارش کی اور سروجنی نگر میں زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے کر عوامی بہبود کے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا۔
Under the dynamic, visionary & disciplined leadership of Hon’ble CM @myogiadityanath Ji, Uttar Pradesh has emerged as India’s model of good governance, security, and rapid development. His commitment to law & order, infrastructure, and welfare has transformed the State’s image… pic.twitter.com/GYc7tAKBXq
— Rajeshwar Singh (@RajeshwarS73) October 16, 2025
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان تمام تجاویز کو مثبت انداز میں سراہا اور ڈاکٹر سنگھ کو اپنی مکمل رہنمائی اور تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے یوگی آدتیہ ناتھ کی دور اندیشی، پالیسی سازی کی صلاحیت اور ریاست سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اترپردیش نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی حکمرانی، سلامتی اور تیز رفتار ترقی کا نمونہ بن چکا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مجوزہ کمیٹی اور فنڈ کے قیام سے لکھنؤ سمیت پوری ریاست کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکیموں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دی جا سکے۔
یہ ملاقات اس بات کا مظہرتھی کہ وزیراعلیٰ کی قیادت اور پالیسیوں پرمؤثرعمل درآمد کے نتیجے میں اترپردیش کی شبیہ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ڈاکٹر سنگھ کے مطابق ریاست اب ایک مثالی طرزِ حکمرانی، عوامی تحفظ اور تیز رفتار ترقی کی علامت بن چکی ہے۔پائیدار شہری ترقی، اسمارٹ انفراسٹرکچراورعوامی مرکزیت پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے قیادت کا مقصد لکھنؤ کو دیگر شہروں کے لیے ایک معیار بنانا ہے۔یہ مثبت پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں اترپردیش مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انتظامی، حکمرانی اور ترقی کے تمام شعبوں میں ایک روشن مثال بن چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


