Bharat Express

Yamuna again crosses danger mark: جمناندی ایک بار پھر خطرے کے نشان کے پار، دہلی میں سیلاب کو لے کر ہائی الرٹ

ریونیو منسٹر آتشی نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ہتھنی کنڈ بیراج سے  جمنا ندی میں دو لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت ہائی الرٹ پر ہے۔

جمناندی ایک بار پھر خطرے کے نشان کے پار، دہلی میں سیلاب کو لے کر ہائی الرٹ

Yamuna again crosses danger mark: راجدھانی دہلی میں جمنا ندی  خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔دہلی حکومت اور دہلی والوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہونا جارہا ہے ۔ دہلی میں پیر کی صبح سات بجے پرانے جمنا پل پر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 206.56میٹر پر چلی گئی۔

دہلی میں جمنا ندی کے نشان کے پار

دہلی میں ایک بار پھر جمنا ندی میں توار کی رات دیر گئے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 206.44 میٹر پر چلی تھی ۔ انتظامیہ نے عوام کی حفاظت کے لیے 60 ٹیمیں الرٹ کر دی ہیں۔ انتظامیہ کی ٹیم نے اتوار کو سیلاب کے امکان کے پیش نظر تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ریونیو منسٹر آتشی کا اہم بیان

ریونیو منسٹر آتشی نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ہتھنی کنڈ بیراج سے  جمنا ندی میں دو لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑے جانے سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت ہائی الرٹ پر ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پانی کی سطح 206.7 میٹر تک پہنچ جاتی ہے تو جمناکھادر کے کچھ حصے زیر آب آ سکتے ہیں۔  جمناکی پانی کی سطح پچھلے کچھ دنوں سے 205.33 میٹر کے خطرے کے نشان کے ارد گرد بنی ہوئی ہے ۔ 13 جولائی کو یہ ریکارڈ 208.66 میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ملک کے مختلف حصوں بالخصوص پہاڑی ریاستوں جموں و کشمیر، ہماچل اور اتراکھنڈ سے لے کر دہلی کے علاوہ میدانی ریاستوں مہاراشٹرا اور گجرات تک مانسون   کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں بادل پھٹنے کی اطلاعات ہیں۔جب کہ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ گجرات کے راجکوٹ اور گری سومناتھ سمیت کئی بڑے شہر سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے گجرات میں پانی بھر گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کی موسم کی وارننگ کے مطابق، دونوں ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read