ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جان اس وقت خطرے میں پڑگئی جب ان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کواچانک سے ہارڈ لینڈنگ کی ضرورت پیش آگئی ۔ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خامی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے غیر مناسب جگہ پر ایمرجنسی لینڈگ کرائی گئی ،اس دوران صدر کے قافلے سے رابطہ منقطع ہونے کی بھی خبر سامنے آگئی اور قریب پانچ گھنٹے بعد بھی ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ موسم انتہائی خراب ہے ریکسیو ٹیم کو پہنچنے میں کافی دقت آرہی ہے۔تہران میں ایرانی صدر کی جان کی حفاظت کیلئے دعائیہ مجلس بھی شروع ہوچکی ہے۔
ایرانی صدرکے ساتھ پیش آئے اس حا دثہ پر عالمی برادری کے رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پ افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے جلد از جلد صحت یاب کی تمنا کی ہے۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا کہ ایرانی صدر کے ساتھ پیش آئے اس حادثہ کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا ۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ایراینی صدر اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کہ وہ جلد از جلد بہترہوجائیں۔
Deeply concerned by reports regarding President Raisi’s helicopter flight today. We stand in solidarity with the Iranian people in this hour of distress, and pray for well being of the President and his entourage.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 19, 2024
بھارت ایکسپریس۔