مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ جب معاشرہ ملتا ہے، تب ملک کھڑا ہوتا ہے۔ کوئی بھی گاوں، علاقہ، شہر، عوام اورلوگوں کے تعاون سے ہی بنتا ہے۔ ریاست کے ہر گاوں، ہر شہر کا گورو دیوس اس مقصد سے منایا جا رہا ہے کہ وہاں کے عوام اپنے علاقے کے گورو کے موضوع سے متعلق جانیں اور ان کی ترقی میں پورا تعاون کریں۔
وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ میں نے اپنے گرام جیت سے اس کی شروعات کی۔ جب گاوں والوں نے مجھے میمورنڈم سونپا، تب میں نے پھاوڑا اٹھایا اوران کے ساتھ مل کر ندی گھاٹ کی صفائی کرنے نکل پڑا۔ وزیر اعظم مودی کا سوچھتا ابھیان (صفائی مہم) کی تصور بھی عوامی تعاون پر مبنی ہے۔ آج ریاست کا اندورشہر ہر شہری کے تعاون سے ہی صفائی میں نمبر ایک ہے۔ ہم سبھی اپنے شہری فرائض پرعمل کریں اور اپنے گاوں شہر کو شاندار بنائیں۔
وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان آج ستنا گورو دیوس تقریب میں شامل ہوئے۔ انہوں نے ضلع کی وبھوتیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا۔ وزیراعلیٰ نے 400 کروڑ روپئے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورافتتاح بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف اسکیموں کے مستفضین کو اراضی حقوق اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کو مراعات اوراستفادہ کنندگان کو زمین کے پٹے تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کو پیڑلگانے اور ان کے تحفظ کا بھی عزم دلایا۔
شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ حال ہی میں اندور میں ہوئی گلوبل انویسٹرس سمٹ میں 15 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجویز آئی، جن میں وندھیا خطے کے لئے 2 لاکھ 88 ہزار کروڑ روپئے کی ترقیاتی تجاویز شامل ہیں، وندھیا اورستنا کی ترقی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ میڈیکل کالج کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی اورنئے کالج کے قیام کے لئے کام کیا جائے گا۔ ستنا تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ایک سال میں یہ اندورشہر کو ٹکردے گا۔
-بھارت ایکسپریس