مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں منعقدہ ’’ایم پی رائز 2025‘‘ ریجنل کنکلیو میں شرکت کے لیے جانے والے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے قافلے کے لیے لائی گئی گاڑیوں میں ڈیزل کے بجائے پانی بھرنے کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جب سی ایم کے قافلے میں شامل تقریباً 19 گاڑیاں ڈیزل بھرنے کے لیے دھوسی گاؤں میں واقع بھارت پیٹرولیم کے شکتی فیول پیٹرول پمپ پر پہنچیں۔
پٹرول بھروانے کے بعد بند ہوئیں گاڑیاں
تاہم ڈیزل بھروانے کے کچھ دیر بعد تمام گاڑیاں ایک ایک کر کے کچھ دور جانے کے بعد رکنے لگیں۔ ڈرائیوروں نے فوری طور پر پیٹرول پمپ کے معیار پر شک کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو اس سے آگاہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار آشیش اپادھیائے، فوڈ اینڈ سپلائی آفیسر آنند گور اور کئی انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔
گاڑیوں کے ڈیزل ٹینک کھولے گئے تو چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ ہر گاڑی میں بھرا ہوا ڈیزل آدھا پانی نکلا۔ یہی نہیں ایک ٹرک ڈرائیور نے یہ شکایت بھی درج کرائی کہ اس نے تقریباً 200 لیٹر ڈیزل بھرا تھا، لیکن اس کی گاڑی بھی تھوڑی دور جانے کے بعد رک گئی۔ انتظامیہ نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈیزل کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
پٹرول پمپ کیا گیا سیل
انتظامیہ نے واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔ اسی دوران بھارت پٹرولیم کے ریجنل منیجر سریدھر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پٹرول پمپ کے ملازمین نے واضح کیا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی ٹینک میں داخل ہوا ہوگا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ کے قافلے کے متبادل کے طور پر اندور سے نئی گاڑیاں منگوائی گئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





