Bharat Express DD Free Dish

CM Mohan Yadav

موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش میں وائلڈ لائف ٹورزم کو بھی نئی سمت اور رفتار ملے گی۔

فلم دیکھنے کے بعد سنیما ہال سے باہر نکلے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو کافی متاثر اور خوش نظر آئے۔ انہوں نے فلم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اسے روحانی اعتبار سے اہم فلم قرار دیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فلم میں مدھیہ پردیش کی کئی باصلاحیت شخصیات نے کام کیا ہے اور ان کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔

بل کی منظوری کے ساتھ مدھیہ پردیش یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کی سمت میں ملک کی چوتھی ریاست بن گیا ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں اتراکھنڈ، مارچ 2026 میں گجرات اور مئی 2026 میں آسام اپنی اسمبلیوں سے یو سی سی بل منظور کرچکے ہیں۔ ریاستی وزیرگوتم ٹیٹوال نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون کا مقصد شادی، طلاق، گود لینے اورجائیداد کی وراثت جیسے شہری معاملات میں تمام شہریوں کے لئے یکساں اورغیر جانبدارقانون نافذ کرنا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو سے متعلق زمین کے تنازعے پر کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اُجین میں واقع تقریباً 500 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین محض 1 روپے کے عوض وزیرِ اعلیٰ کے ثقافتی مشیر سے وابستہ ایک ٹرسٹ کو دے دی گئی۔

ٹویشا شرما کے والد نوندھی شرما نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے فیملی کو انصاف دلانے کا بھروسہ دیا۔ موہن یادو نے کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی جائے گی۔ وہیں کانگریس رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کراس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کی ہے۔

جبل پور کے کلکٹر راگھویندر سنگھ نے بتایا کہ جبل پور کے برگی باندھ میں ایک جہاز کے پلٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آندھی طوفان کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ شام کے وقت اچانک چلی تیزآندھی کے سبب پانی میں ڈگمگاکر یہ جہاز ڈوب گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے یادو کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مدھیہ پردیش کے جامع ترقیاتی منصوبوں میں سبقت لے رہے ہیں۔

اندور کے رویندر ناٹیہ گرہ میں منعقدہ آل انڈیا کوی سمیلن اور مشاعرے میں ملک بھر سے آئے شعرا نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے خصوصی طور پر موجود رہے اور انہوں نے شاعرانہ انداز میں خطاب کیا۔

مدھیہ پردیش کی اقتصادی اور ثقافتی راجدھانی اندور میں 24 فروری کو معروف رویندر ناٹیہ گرہ میں ’آل انڈیا کوی سمیلن اور مشاعرہ‘ کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سوامی ستیہ مترانند جی مہاراج کے شری وِگراہ کی تنصیب کی یہ تقریب نہ صرف ایک مذہبی اجتماع تھی بلکہ یہ روحانیت، قومی یکجہتی اور تہذیبی بیداری کا ایک عظیم مظہر بھی ثابت ہوئی۔ تقریب میں گورنر عارف محمد خان، سوامی رام دیو، سوامی بالکانند، پشکر سنگھ دھامی، موہن یادو سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت۔