مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ۔
نئی دہلی: اترکھنڈ کے 25ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اتوار کے روز مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر منوہر لال سمیت دیگر لیڈران نے ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’دیو بھومی اترکھنڈ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد۔ روحانی وراثت، ثقافتی شکوہ اور قدرتی حسن سے لبریز یہ مقدس سرزمین پورے ملک کے آستھہ کا مرکز ہے۔ ملک کی سلامتی، خدمت اور ماحولیاتی تحفظ میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والا اترکھنڈ، نیک طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح کی رفتار سے جس طرح آگے بڑھ رہا ہے، اسے مزید رفتار اور طاقت ملے، یہی کامنا بابا کیدار سے کرتا ہوں۔‘‘
देवभूमि उत्तराखंड के स्थापना दिवस की प्रदेशवासियों को हार्दिक शुभकामनाएँ।
आध्यात्मिक विरासत, सांस्कृतिक वैभव और प्राकृतिक सौंदर्य से परिपूर्ण यह पवित्र भूमि पूरे राष्ट्र की आस्था का केंद्र है। देश की सुरक्षा, सेवा और पर्यावरण संरक्षण में सदैव अग्रणी उत्तराखंड सुशासन और लोककल्याण… pic.twitter.com/pa4tkpq0EG
— Amit Shah (@AmitShah) November 9, 2025
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’دیو بھومی اترکھنڈ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے تمام باسیوں کو دلی مبارکباد۔ ہمالیہ کی گود میں بسی یہ سرزمین مذہب، ثقافت، فطرت اور روحانیت کا نایاب سنگم ہے۔ گنگوتری، یمنوتری، بدری ناتھ، کیدار ناتھ، ہریدوار، ہیم کنڈ صاحب، کنچی دھام، ویلی آف فلوورز اور نندا دیوی بایوسفیئر ریزرو جیسے قدرتی خزانے اس خطے کو عالمی نقشے پر منفرد بناتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ دیو بھومی کے ہر گھر میں خوشحالی ہو اور یہ ریاست ترقی یافتہ بھارت کے قیام میں اہم کردار ادا کرے۔‘‘
مرکزی وزیر منوہر لال نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’قدرتی حسن سے مزین اترکھنڈ کے بھائی بہنوں کو ریاست کے یومِ تاسیس کی دلی مبارکباد۔ یہ ’دیو بھومی‘ اپنی بھرپور ثقافتی وراثت اور مذہب و عقیدت کے لیے مشہور ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں یہ ریاست ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھے، یہی کامنا بابا کیدارناتھ سے کرتا ہوں۔‘‘
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے لکھا، ’’گنگوتری اور یمنوتری سمیت پوترا تیرتھوں کی روشنی سے منور دیو بھومی اترکھنڈ کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ ریاست کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی میں مسلسل اضافہ ہو، اختراعات نئی مثالیں قائم کریں، میری نیک خواہشات ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



