اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی۔ (فائل فوٹو)
UCC In Uttarakhand: اتراکھنڈ کی حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی یونیفارم سول کوڈ ایکسپرٹ کمیٹی نے اپنی ڈرافٹ ریپو وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کو سونپ دی ہے۔ یوسی سی کمیٹی کی چیئرپرسن جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی نے ڈرافٹنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ چیف سیوک سدن میں منعقدہ ایک تقریب میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کو یو سی سی کی مسودہ رپورٹ پیش کی۔
اطلاعات کے مطابق، کل کابینہ میں یوسی سی ڈرافٹ کمیٹی کی رپورٹ کو منظوری ملنے کے بعد اسے 6 فروری کو اسمبلی میں پیش کئے جانے کی امید ہے۔ اس دوران جسٹس رنجنا دیسائی، شتروگھن سنگھ، اجے مشرا، سریکھا ڈنگوال، منوگوڑ اور پردیپ کوہلی کمیٹی کی طرف سے موجود رہے۔ کمیٹی کے ذریعہ ڈرافٹ سونپے جانے کے بعد پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ یو سی سی نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بنے گا۔ ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ اسمبلی سیشن میں اس ڈرافٹ کو ایوان کے ٹیبل پررکھا جائے گا۔
#WATCH उत्तराखंड के मुख्यमंत्री पुष्कर सिंह धामी ने कहा, “लंबे समय से हमें इस ड्राफ्ट का इंतजार था, आज हमें ड्राफ्ट मिल गया है। हमने उत्तराखंड की जनता से वादा किया था कि नई सरकार के गठन के बाद हम समान नागरिक संहिता के लिए कानून बनाएंगे। इस ड्राफ्ट का परीक्षण करने के बाद जो भी… https://t.co/da7N5VJzAV pic.twitter.com/vnLVihpzO5
— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 2, 2024
ڈرافٹ کو اسمبلی میں پیش کرکے بل لائیں گے: دھامی
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ لمبے وقت سے ہمیں اس ڈرافٹ کا انتظارتھا، آج ہمیں ڈرافٹ مل گیا ہے۔ ہم نے اتراکھنڈ کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہم یکساں سول کوڈ کے لئے قانون بنائیں گے۔ اس ڈرافٹ کا جائزہ لینے کے بعد جو بھی ضروری چیزیں ہیں، اسے پورا کرکے ڈرافٹ کو اسمبلی میں پیش کرکے قانون لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر روک لگانے سے ہائی کورٹ کا انکار، 6 فروری کو ہوگی آئندہ سماعت
اتراکھنڈ حکومت کے ڈرافٹ میں کیا ہے؟
میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ یکساں سول کوڈ سے متعلق یہ رپورٹ کل 4 حصوں میں ہے۔ 780 صفحات والی اس رپورٹ کے پہلے حصہ میں ماہرین کمیٹی کی رپورٹ، دوسرے حصہ میں انگریزی زبان میں ضابطہ اخلاق کا مسودہ، تیسرے حصے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اور چوتھا حصہ شامل ہے۔ ہندی زبان میں کوڈ کا مسودہ شامل ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس مسودے میں لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔