Bharat Express DD Free Dish

US Embassy Calls India-US Partnership a Defining Bond:ایس سی او سمٹ میں پی ایم مودی کی شان و شوکت دیکھ گھٹنوں پر آیا امریکہ، یاد آ گئی ہندوستان کی دوستی، کی یہ بڑی اپیل

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکہ کے درمیان ٹرمپ دور کی درآمدی محصولات پر اختلافات جاری ہیں۔ 27 اگست سے نافذ ہونے والی ان محصولات کے تحت بھارت سے درآمدی اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

بھارت میں امریکی سفارت خانے نے پیر کے روز امریکہ اور بھارت کے درمیان طویل المدتی دوستی کو سراہتے ہوئے اسے ’’21ویں صدی کی مثالی شراکت داری‘‘ قرار دیا۔ سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پرامید پیغام میں دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ وسعت اور مستقبل کے امکانات کو اجاگر کیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ اور بھارت کے درمیان شراکت داری مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ یہ 21ویں صدی کی ایک مثالی شراکت داری ہے۔ اس مہینے ہم ان لوگوں، ترقی اور امکانات کو اجاگر کر رہے ہیں جو اس سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اختراع، کاروبار، دفاع اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا اصل محرک ہمارے عوام کے درمیان پائیدار دوستی ہے۔ USIndiaFWDforOurPeople# ہیش ٹیگ کو فالو کریں۔‘‘

اس پوسٹ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ایک بیان کو بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہمارے عوام کے درمیان قائم پائیدار دوستی ہی ہمارے تعاون کی بنیاد ہے، جو ہمیں ہماری معاشی شراکت داری کی بھرپور صلاحیت کو حاصل کرنے کی جانب آگے لے جا رہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکہ کے درمیان ٹرمپ دور کی درآمدی محصولات پر اختلافات جاری ہیں۔ 27 اگست سے نافذ ہونے والی ان محصولات کے تحت بھارت سے درآمدی اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس میں روس سے سستے تیل اور دفاعی ساز و سامان کی خریداری کو بنیادی وجہ بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمان کے حالیہ اجلاس کے دوران کہا کہ ان کی حکومت چھوٹے کاروباریوں، کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرے گی۔ وزیر تجارت پیوش گوئل نے دونوں ایوانوں میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت محصولات کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) پر بھی بات چیت جاری ہے، جس کا پہلا مرحلہ اکتوبر-نومبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے زراعت اور ڈیری سیکٹر کو کھولنے کا مطالبہ بھارت کے لیے باعثِ تشویش ہے، کیوں کہ یہ دونوں شعبے کروڑوں افراد کے روزگار سے جڑے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read