Bharat Express

UP Madarsa Board Result 2023: یوپی مدرسہ بورڈ کا نتیجہ جاری، عالم-فاضل اور منشی-مولوی میں کامیاب ہوئے ریکارڈ طلبا

UP Madarsa Board Result 2023: یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات 2023 کا نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔ عالم، فاضل، منشی اور مولوی کے نتائج میں ریکارڈ طلبا پاس ہوئے ہیں۔

یوپی مدرسہ بورڈ 2023 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

UP Madarsa Board Result 2023: اتر پردیش میں مدرسہ ایجوکیشن کونسل کا نتیجہ (رزلٹ) جاری کردیا گیا ہے۔ کونسل کی طرف سے منعقدہ سیکنڈری، سینئرسیکنڈری کامل اور فاضل امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے نتائج جاری کئے ہیں۔ یہ نتائج ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی بہبود نے جاری کئے ہیں۔ سال 2023 کے امتحانات میں کل 1,69,796 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

مدرسہ بورڈ کے کل طلباء میں سے 1,09,527 امیدوارکامیاب ہوئے۔ پاس ہونے والے امیدواروں میں 54,481 لڑکے (98.54 فیصد) اور55046 (87.22 فیصد) لڑکیاں ہیں۔ اس طرح کل 84.48 فیصد امیدوار پاس ہوئے ہیں۔ منشی/مولوی کے امتحان میں کل 101182 طلباء نے شرکت کی تھی۔ اس میں سے 70687 پاس ہوئے اوران کی کامیابی کا تناسب 79.21 ہے۔

بورڈ کے عالم امتحانات میں 29496 کے مقابلے 23,888  طلبا کامیاب ہوئے، جس کا تناسب 88.58 فیصد ہے۔ کامل میں 8120 طلبا شامل ہوئے، جس کے مقابلے 7513 طلبا کامیاب ہوئے۔ فاضل میں 4420 طلباوطالبات نے شرکت کی، جس میں 4129 طلبا کامیاب ہوئے، جس کی کامیابی کا تناسب 95.31 فیصد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔