Bharat Express DD Free Dish

UGC NET 2026: تین مضامین کے دوبارہ ہوں گے امتحان، تحقیقات کے بعد این ٹی اے کا بڑا فیصلہ، جانئے پوری تفصیل

یوجی سی نیٹ-2026 سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ یہاں این ٹی اے (نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی) انگلش، کامرس اورسوشیولوجی مضامین کی دوبارہ امتحان کراسکتا ہے۔ ان تینوں مضامین کی پروویژنل آنسر کی ابھی تک جاری نہیں کی گئی، جبکہ دیگرمضامین کی آںسرکی جاری ہوچکی ہے۔

نئی دہلی: یوجی سی-نیٹ جون 2026 سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) انگلش، کامرس اورسوشیالوجی کے امتحانات دوبارہ لینے پر غورکررہی ہے۔ ان تینوں مضامین کے پرچوں کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد این ٹی اے نے ایک کمیٹی تشکیل دے کرتحقیقات کروائی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کے پرچے میں 2024 کے کئی سوالات دہرائے جانے کا الزام سامنے آیا ہے، جبکہ سوشیالوجی کے پرچے میں اسپیلنگ، زبان اورپرنٹنگ کی متعدد غلطیاں پائی گئی ہیں۔ ان شکایات کے بعد معاملے کی جانچ کی گئی۔

تینوں مضامین کی پروویژنل جوابی کلید تاحال جاری نہیں

ان تینوں مضامین کی پروویژنل آںسرکی ابھی تک جاری نہیں کی گئی، جبکہ دیگرمضامین کی آںسرکی جاری ہوچکی ہے۔ اتوارکوآںسرکی جاری ہونے کی توقع تھی، تاہم اب تک اسے جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آںسرکی میں تاخیرکی وجہ ان تینوں پرچوں میں سامنے آنے والی غلطیاں ہیں۔ اسی وجہ سے این ٹی اے ان مضامین کے امتحانات دوبارہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔

جون میں منعقد ہوا تھا یو جی سی-نیٹ امتحان

یوجی سی-نیٹ جون 2026 کا امتحان 22 سے 30 جون کے درمیان منعقد ہوا تھا۔ کامرس کا پرچہ 24 جون، انگلش کا 25 جون اورسوشیالوجی کا امتحان 30 جون کوہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان تینوں مضامین کے لیے ری-ایگزام کرایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل اتوارکواین ٹی اے نے 84 مضامین کے لیے یوجی سی-نیٹ جون 2026 کی پروویژنل آںسر کی جاری کی تھی۔ امیدواراین ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنی آںسرکی اورریکارڈ شدہ جوابات دیکھ سکتے ہیں۔ این ٹی اے نے امیدواروں کوآںسرکی پراعتراض درج کرانے کا موقع بھی دیا ہے، جس کی آخری تاریخ 18 اگست 2026 رات 11:59 بجے مقررکی گئی ہے۔

امیدواروں کوآںسرکی پراعتراض درج کرانے کی سہولت

اس سے قبل اتوارکواین ٹی اے نے 84 مضامین کے لئے یوجی سی-نیٹ جون 2026 کی پروویژنل آںسرکی جاری کر دی ہے۔ جون سیشن میں شامل ہونے والے امیدوار این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پرپروویژنل آںسرکی اوراپنے ریکارڈ شدہ جوابات دیکھ سکتے ہیں۔ ایجنسی نے امیدواروں کوآںسرکی پراعتراض درج کرانے کی سہولت بھی فراہم کی ہے، جس کے تحت وہ 18 اگست 2026 کی رات 11:59 بجے تک اپنی شکایات یا اعتراضات درج کرا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔