Bharat Express DD Free Dish

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے دہلی میں مارچ نکالا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اس احتجاج میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہری تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں نے کی۔مظاہرین نے جھنڈے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

نئی دہلی: دہلی میں پیر، 12 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن اتحاد انڈیا کی جانب سے نکالے گئے مارچ کے معاملے میں دہلی پولیس نے مزید 2 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، یہ مقدمات بارہ کھمبا پولیس اسٹیشن اور تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں۔فی الحال ان ایف آئی آر میں کن دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کیا الزامات لگائے گئے ہیں، اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں کن سیاسی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ تک پہنچا انڈیا اتحاد کا مارچ

واضح رہے کہ پیر، 12 اکتوبر کو ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے دہلی میں مارچ نکالا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اس احتجاج میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہری تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں نے کی۔مظاہرین نے جھنڈے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ بھاری حفاظتی انتظامات کے درمیان یہ مارچ وسطی دہلی کے کناٹ پلیس پہنچا۔ اس کے بعد مظاہرین بارہ کھمبا روڈ سے ہوتے ہوئے بھگوان داس روڈ پر لگائے گئے پولیس بیریکیڈز کو عبور کرکے سپریم کورٹ تک پہنچے۔اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ایس آئی آر کے دوران بڑے پیمانے پر ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کے معاملے پر مشترکہ عرضی بھی دائر کی۔

مارچ میں کون کون سے بڑے رہنما شامل ہوئے؟

اس مارچ میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سمیت کئی اہم رہنما شریک ہوئے۔ان کے علاوہ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجا، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے ایم اے بے بی، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندر پوار) کی رہنما سپریا سولے بھی مارچ میں شامل تھیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی عرضی میں فریق بنایا گیا

سپریم کورٹ میں دائر مشترکہ عرضی میں ہندوستان کے الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور دیگر الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کو فریق بنایا گیا ہے۔عرضی میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں اور بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام حذف کیے جانے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد نے انتخابی عمل میں شفافیت اور اہل شہریوں کے حق رائے دہی کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔دہلی پولیس کی جانب سے درج کی گئی تازہ ایف آئی آر میں کن رہنماؤں کے نام شامل ہیں اور ان پر کیا الزامات لگائے گئے ہیں، اس بارے میں تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی صورت حال واضح ہو سکے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read