Bharat Express

Gay Affair in Bareilly: دو لڑکیوں پر چڑھا عشق کا خمار، شادی کے لئے گھر سے بھاگیں، پولیس نے دی ہری جھنڈی

اترپردیش کے بریلی ضلع سے ہم جنس پرستی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فیس بک کے ذریعہ ملی دونوں لڑکیوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علامتی تصویر۔

Gay Affair in Bareilly UP:اترپردیش کے بریلی ضلع میں دو لڑکیوں کی فیس بک پر دوستی ہوئی۔ کچھ دنوں میں دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی اور اس قدر پروان چڑھا کہ وہ گھر چھوڑ کر ساتھ رہنے لگیں۔ دونوں لڑکیاں اب ایک دوسرے سے شادی کرکے پوری زندگی ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔ جب اہل خانہ کو اس بات کی جانکاری ہوئی تو دونوں کے گھروں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اہل خانہ نہیں مانے تو بات پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی، جہاں پولیس نے شادی کے لئے ہری جھنڈی دے دی۔ اس کے بعد سے اب گھروالے پریشان ہیں۔

جانکاری کے مطابق، تین دن پہلے دونوں لڑکیاں گھر سے بھاگ گئیں اور ایک ہوٹل میں ایک دوسرے کے ساتھ شوہر-بیوی کی طرح رہنے لگیں۔ اس کے بعد سماج کے سامنے بھی اپنے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے شادی کا اعلان کردیا۔ اس بات کی جانکاری جب دونوں کے اہل خانہ کو ہوئی، تو ان کے ہوش اڑگئے۔ پہلے تو گھر والوں نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور بتایا کہ یہ شادی قدرت کے خلاف ہے۔ تاہم دونوں ماننے کو تیار نہیں ہوئیں۔ دونوں کی عمر 23 اور 25 سال ہے۔

پولیس نے دی ہری جھنڈی

اس کے بعد معاملہ پولیس اسٹیشن پہنچا، جہاں پولیس نے بھی دونوں کو یہ کہہ کر ہری جھنڈی دے دی کہ دونوں بالغ ہیں اور کسی بھی فیصلے کے لئے آزاد ہیں۔ حالانکہ دونوں کے اہل خانہ اپنی اپنی بیٹیوں کو سمجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس افسر نے کیا کہا؟

اس پورے معاملے سے متعلق ایس پی سٹی راہل بھاٹی نے کہا کہ دو دن پہلے پولیس اسٹیشن میں معاملہ آیا تھا۔ دونوں لڑکیاں 25-23 سال کی ہیں۔ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں اور اپنے فیصلے خود کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ فی الحال دونوں لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read