علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں منعقدہ دو روزہ سیمینارکا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کا مسلمانان ہند کی تعلیمی و سماجی ترقی میں کردارتھا۔ اس سیمینارمیں مولانا رحمانی رحمہ اللہ کی حیات اورکارنامہ پر دو جلدوں پرمشتمل کتاب کا رسم اجراء عمل میں آیا۔
کتاب کے رسم اجراء سے پہلے پروفیسر ضیاء الدین ملک فلاحی نے کتاب پرتبصرہ کیا اوراس کی طباعت اوراس میں شامل موضوعات، اداریے، طباعت اور جلد تک کی خوبصورتی کا بھر پورجائزہ لیا۔ ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹرکے صدرمولانا محمد رحمانی مدنی نے اپنے والد گرامی مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی خدمات کا ذکرکیا اورجامعہ اسلامیہ سنابل کے قیام سے لے کراب تک کی خدمات پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تمام ذمہ داران اورکنوینرسیمینارپروفیسرعبیداللہ اور پروفیسر ضیاء الدین ملک سمیت سیمینارکمیٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ رسم اجراء کے لئے کتاب کے ساتھ پروفیسرعبدالحمید فاضلی، صدر شعبئہ اسلامیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، پروفیسر ثناء اللہ، صدرشعبئہ عربی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹرکے صدرمولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی، مولانا شمیم احمد خان ندوی ناظم اعلیٰ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگرنیپال، سابق شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ سنابل اورابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹرکے سابق جنرل سکریٹری مولانا عاشق علی اثری، مولانا نصراللہ سنابلی، پروفیسرعبیداللہ فہد کنوینرسیمنار، پروفیسرضیاء الدین ملک معاون کنوینرسیمینار، ڈاکٹربلال احمد کٹی ناظم جلسہ اورسیکرٹری سیمینارعبد الوحید خان کتاب کی رسم اجراء کے موقع پرموجود رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


