متھرا میں ٹرین حادثہ، شکوربستی سے آنے والی ای ایم یو پلیٹ فارم پر چڑھی، چاروں طرف مچی افراتفری
Mathura Train Accident: اترپردیش کے متھرا سے ایک بڑی خبر آرہی ہے ۔جہاں شکور بستی سے آرہی ایک ای ایم یو ٹرین متھرا جنکشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ ٹرین اچانک ٹریک چھوڑ کر پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا تو ٹرین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ اس حادثے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر افراتفری مچ گئی۔لوگ خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہ ٹرین اچانک پٹری سے ہٹ کر پلیٹ فارم پر کیسے آئی اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
#WATCH उत्तर प्रदेश: शकूरबस्ती से आ रही EMU ट्रेन मथुरा जंक्शन पर ट्रैक छोड़कर प्लेटफॉर्म पर चढ़ गई। (26.09) pic.twitter.com/TmbQCJPUiM
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 26, 2023
خبر کے مطابق یہ ای ایم یو ٹرین شکوربستی سے آرہی تھی۔ ٹرین تقریباً 10:49 بجے متھرا جنکشن پر پہنچی۔جس کے بعد ٹرین میں سوار تمام مسافر نیچے اتر گئے۔لیکن پھر ٹرین پٹری سے ہٹ کر پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔ اس حادثے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کا انجن پلیٹ فارم پر لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے پلیٹ فارم ٹوٹ گیا ہے اور ٹرین کے کچھ حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی مالوا ایکسپریس سمیت کچھ ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔
حادثے کی وجہ سے کچھ گاڑیاں متاثر ہوئیں
اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے متھرا ریلوے اسٹیشن کے ڈائریکٹر ایس کے سریواستو نے بتایا کہ ٹرین شکوربستی سے آئی تھی۔ ٹرین جنکشن پر رکی جس کے بعد تمام مسافر ٹرین سے اتر گئے۔لیکن پھر ٹرین اچانک پٹری سے ہٹ کر پلیٹ فارم پر کیسے چڑھ گئی۔اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے اوپر والا پلیٹ فارم اور شیڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ کچھ گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
یہ خوش قسمتی ہے کہ اس حادثے کے وقت ٹرین میں کوئی نہیں تھا ورنہ یہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حادثے کی وجہ سے فی الحال اپ لائن پر کچھ ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس