مرنے والوں کی تعداد 151 تک پہنچی، شدید بارش کا الرٹ جاری... یہاں پڑھئے وائناد لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق اپ ڈیٹس
وائناڈ میں آدھی رات کو تین مٹی کے تودے گرنے سے ہر طرف تباہی مچ گئی۔ مرنے والوں کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے مرنے والوں اور زخمیوں کے لیے مدد کا اعلان کیا ہے۔ ایم پی راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وایناڈ جا سکتے ہیں، ایسی بھی خبریں آرہی ہیں۔واضح رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے وقت لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ مکینوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اس وقت بھی بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔قریب 116 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ اور راحت کا کام کر رہی ہیں۔ کیرالہ حکومت نے آج اور کل ریاست میں سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Leader of Opposition in Lok Sabha Shri @RahulGandhi raised the issue of landslide accident in Wayanad, Kerala.#WayanadLandslide #WayanadRains
— Eldho Jobi 07 ( INC ) (@07Eldho) July 30, 2024
وہیں دوسری جانب موسلادھار بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملاپورم میں چلیار ندی سے کم از کم 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور بہت سے لوگوں کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دریا سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔ یہاں تک کہ اس مقام کی طرف جانے والا ایک پل بھی بہہ گیا ہے۔ ان تمام حالات کے درمیان بچاؤ کا کام بہت مشکل ہو گیا ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے یقین دلایا ہے کہ عارضی پلوں کی تعمیر، ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو نکالنے اور آفت کے مقام پر ضروری انتظامات کرنے کے لیے فوج کی مدد لی جارہی ہے۔
Distressed by the landslides in parts of Wayanad. My thoughts are with all those who have lost their loved ones and prayers with those injured.
Rescue ops are currently underway to assist all those affected. Spoke to Kerala CM Shri @pinarayivijayan and also assured all possible…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 30, 2024
ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ہند ہر ممکن مدد بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے ذریعے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ صورتحال بدستور سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ ایک رات میں تین بار لینڈ سلائیڈنگ کا ہونا ہے۔ ملبہ اتنا زیادہ ہے کہ امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں کے لیے حرکت کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ علاقے میں بارش کا سلسلہ فی الحال جاری رہے گا۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اعلان کیا کہ صورتحال سے نمٹنے اور جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پانچ وزراء کا ایک وفد وایناڈ بھیجا گیا ہے۔ وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی کاموں کی اطلاع دیں اور بے گھر لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں بھیجیں۔
بھارت ایکسپریس۔