Bharat Express

West Bengal fake caste certificate scam case: مغربی بنگال فرضی ذات سرٹیفکیٹ گھوٹالہ کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں سماعت پر لگائی روک

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اب ہم نے اس معاملے میں چارج سنبھال لیا ہے۔ سی بی آئی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اے جی اور ایس جی کو نوٹ داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ فضائی آلودگی کو لے کر سخت ، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو بھی لگائی پھٹکار

West Bengal fake caste certificate scam case: ہفتہ کو سپریم کورٹ میں مغربی بنگال کے فرضی ذات سرٹیفکیٹ گھوٹالہ معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے دوران عدالت نے کلکتہ ہائی کورٹ میں چل رہی سماعت پر روک لگا دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کی دو بنچوں نے سی بی آئی کی جانچ کو لے کر الگ الگ فیصلے سنائے تھے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مغربی بنگال حکومت اور ہائی کورٹ کے عرضی گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت پیر کو ہونے والی ہے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اب ہم نے اس معاملے میں چارج سنبھال لیا ہے۔ سی بی آئی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اے جی اور ایس جی کو نوٹ داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سالیسٹر جنرل (ایس جی) تشار مہتا نے کہا کہ ڈویژن بنچ نے مناسب عمل کے مطابق مداخلت نہیں کی۔ اسی وقت مغربی بنگال کی جانب سے وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے درخواست دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Politics: اروند کیجریوال کا بی جے پی پر بڑا الزام، عآپ کے 7 ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش، 25 کروڑ کی پیشکش

اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس اپیل پر پیر کو سماعت کرے گی۔ ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ وہ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کی جانب سے درخواست دائر کریں گے۔ اس معاملے میں ابھیشیک بنرجی کا نام بار بار لیا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read