Bharat Express DD Free Dish

The Indian government advised its citizens to follow US laws: ہندوستان نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے اپنے شہریوں کو امریکی قوانین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا

نئی دہلی: امریکہ نے ایک ہندوستانی  ریسرچ اسکالر کو گرفتار کرلیا ہےوہیں ایک دوسرے  طالب علم کو امریکہ چھوڑ کر کینیڈا ملک بدر ہونا پڑا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے اپنے شہریوں کو امریکی قوانین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو بدر خان سوری پر امریکی حکام نےحماس کا پروپیگنڈہ پھیلانے کا الزام لگایا ہے جب کہ کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ رنجنی سری نواسن کا ویزا فلسطین کے حق میں احتجاج میں حصہ لینے پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے طلبہ کو ’دہشت گردوں کاحامی‘ قرار دیا تھا

امریکی حکومت کالجوں میں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شریک طلبا کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے طلبہ کو ’’دہشت گردوں کاحامی‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایسی تمام یونیورسٹیوں کے فنڈز  میں کمی کریں گے اور ایسے طلبا کو امریکہ سے باہرنکال دیں گے۔

بدرخان اور رنجنی سری نواسن نے اب تک سفارت خانے سے مدد کے لیے رابطہ نہیں کیا ہے: ہندوستان

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دونوں ہندوستانیوں نے امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانوں سے کسی مدد کے لئے رابطہ نہیں کیا ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ ویزا اور امیگریشن کے معاملات اس ملک کے ماتحت  ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ امریکہ کو اس طرح کے اندرونی معاملات پر فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ جب غیر ملکی شہری ہندوستان آئیں گے تو وہ ہمارے قوانین اور ضوابط کی پیروی کریں گے۔ اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ جب ہندوستانی شہری بیرون ملک ہوں تو انہیں بھی مقامی قوانین اور ضوابط کی پیروی کرنی چاہیے۔ رندھیر جیسوال نے طلبا کو یقین دلایا کہ اگر انہیں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانہ ان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں اور حکومت امریکہ کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی ہندوستانی طالب علم کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے تو، سفارت خانہ ان کی مدد کے لیے موجود ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read