الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انجنی کمار کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع اتوار (3 دسمبر) کو دی۔
#WATCH | Telangana DGP Anjani Kumar and other Police officials meet state Congress president Revanth Reddy at his residence in Hyderabad.
The party is leading on 65 of the total 119 seats in the state, ruling BRS is leading on 38 seats. pic.twitter.com/m6A9llRzgO
— ANI (@ANI) December 3, 2023
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق تلنگانہ کے ڈی جی پی نے ریاستی پولیس کے نوڈل افسر سنجے جین اور نوڈل (خرچ) افسر مہیش بھاگوت کے ساتھ حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر اسمبلی انتخابات کے امیدوار اور کانگریس کے ریاستی صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی نے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔
الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لیے جاری ووٹوں کی گنتی کے درمیان ڈی جی پی کی اس میٹنگ پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی معطلی کا حکم دیا۔