Urdu Conclave 2026

Bihar Assembly Election 2025: ’’میں ہی ہوں سی ایم فیس، حکومت بنی توبہارکو اسکاٹ لینڈبنا دوں گا‘‘، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

بہاراسمبلی انتخابات سے قبل تیجسوی یادونے وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے لئے اپنا دعویٰ پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے انڈیا الائنس کی رضامندی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت بننے پربہار کو اسکاٹ لینڈ جیسا بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران پرسخت حملہ کیا اور انہیں’’چنٹو‘‘ کہا۔

آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (فائل فوٹو)

بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈر تیجسوی یادونے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوارتیجسوی یادوہی ہیں۔ اسے لے کرانڈیا الائنس میں رضا مندی بن گئی ہے۔ بہارمیں ہماری حکومت بننے والی ہے۔ ہماری حکومت بنی تو ہم ریاست کواسکاٹ لینڈ بنا دیں گے۔ بی جے پی کے لیڈرسب ’چنٹو‘ ہیں۔ یہ لوگ نمازواداورمولانا اسکرپٹ کی بات کرتے ہیں۔ بہارمیں ذات پات اورمذہب کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔

تیجسوی یادونے کہا کہ سدھانشوترویدی اپنے دم پرلیڈرنہیں بنے ہیں۔ تیجسوی یادونے اپنے بھائی تیج پرتاپ یادوسے متعلق بھی ردعمل کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ تیج پرتاپ یادونے جوکیا، وہ مجھے پسند نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار سے متعلق تیجسوی یادو سے پہلے کانگریس لیڈرکنہیا کماربھی بیان دے چکے ہیں۔ انہوں نے بھی تیجسوی یادوکووزیراعلیٰ عہدے کا امیدوارتسلیم کیا تھا۔

اکثریت ملنے پروزیراعلیٰ آرجے ڈی سے ہوگا: کانگریس

کنہیا کمارنے جمعہ کے روزکہا تھا کہ اگراسمبلی الیکشن میں عظیم اتحاد کواکثریت ملی تووزیراعلیٰ آرجے ڈی سے ہوگا۔ اس میں کوئی تعطل نہیں ہے کہ تیجسوی یادووزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ جس کے پاس زیادہ اراکین اسمبلی ہوں گے، اسی کی پارٹی سے وزیراعلیٰ بنے گا۔ آر جے ڈی عظیم اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی ہے اوراس کے پاس زیادہ اراکین اسمبلی ہوں گے، اس لئے وزیراعلیٰ بھی ان کا ہی ہوگا۔

بہارمیں عظیم اتحاد کی حکومت بنے گی

اسمبلی الیکشن سے متعلق بہارکے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوچکا ہے۔ تمام موضوعات پربرسراقتداراوراپوزیشن کے درمیان گھمسان مچا ہوا ہے۔ آج وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوارکا اعلان کرنے سے پہلے تیجسوی یادونے اتوارکے روزبڑا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہارمیں این ڈی اے اقتدارسے باہرہونے والی ہے۔ بہارمیں عظیم اتحاد کی حکومت بنے گی۔ حکومت بننے پروقف قانون کوکوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔

لالوپرساد یادو نے کردیا واضح

بہاراسمبلی الیکشن میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ ہمارے قومی صدرلالوپرساد یادونے یہ واضح کردیا ہے کہ آرجے ڈی اس قانون کی مخالفت کرے گی۔ اس قانون کے خلاف ہم نے عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ بہارکے مسلم بھائیوں سے کہوں گا کہ وہ یاد رکھیں کہ این ڈی اے حکومت جانے والی ہے۔ نومبرمیں بہارمیں نئی حکومت بنے گی، جوکہ غریبوں کی حامی ہوگی اوروقف قانون کوکوڑے دان میں ڈال دے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔