Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav joined the protest against Waqf Bill: وقف ترمیمی بل غیرآئینی اور بھائی چارے کا خون کرنے والا بل ہے، ہر کسی کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے:تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ بل آئین کے خلاف بل ہے، ہم نے اس کے خلاف پارلیمنٹ سے لیکر اسمبلی تک آواز اٹھائی ہے ،آپ کی اس لڑائی میں ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں ،، اس لڑائی میں ہر کسی کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔

پٹنہ کے گردنی باغ میں وقف ترمیمی بل کے خلاف جاری احتجاج ودھرنا میں بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے شرکت کی اور انہوں نے مظاہرین اور مسلمانوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اس لڑائی میں پوری طاقت کے ساتھ ہیں ۔ تیجسوی یادو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں تاناشاہی چل رہی ہے۔ اور اسی تاناشاہی کانتیجہ ہے کہ ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کیلئے یہ بل لایا گیا ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ بل آئین کے خلاف بل ہے، ہم نے اس کے خلاف پارلیمنٹ سے لیکر اسمبلی تک آواز اٹھائی ہے ،آپ کی اس لڑائی میں ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں ،، اس لڑائی میں ہر کسی کو ایک ساتھ آنا ہوگا ،لیکن کچھ لوگ کرسی کی خاطرآئین مخالف اس قانون کو حمایت دے رہے ہیں ۔ انہیں ملک کے آئین سے کہیں زیادہ اپنی کرسی سے محبت ہے ،اسی لئے وہ حقیقت کے سامنے آنکھ موندنے پر مجبور ہیں ۔لیکن  میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ بل جمہوریت اور بھائی چارے کو ختم کرنے کیلئے لایا گیا ہے اس لئے اس کی مخالفت میں ہم تمام کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اگر ہم  ایک ساتھ مل کر اس لڑائی  کو لڑیں گے تو انشاء اللہ ہم جیتیں گے۔

تیجسوی نے کہا کہ آج کی تاناشاہی حکومت ملک کی آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ ملک کے گنگا جنمی تہذیب کا گلا گھونٹا چاہتی ہے۔ہم لوگ آئین کو ماننے اور بھائی چارے میں یقین رکھنے والے لوگ ہیں ۔اس لئے ہم نے اس کی کھل کر مخالفت کی ہے، چاہے جے پی سی کی ٹیم کے سامنے ہو یا پھر ایوان کے اندر،ہر جگہ پوری مضبوطی کے ساتھ اس کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ آج اقتدار میں ہیں انہیں آج احساس کرنا پڑے گا کہ آئین مخالف کوئی بل آئے تو اس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آنا ہوگا۔لیکن افسوس کہ کچھ پارٹیاں ایسی ہیں جو اقتدار کی لالچ میں اس بل کی حمایت کررہی ہیں۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔