Bharat Express DD Free Dish

Firecrackers Ban: سپریم کورٹ نے دہلی میں گرین  پٹاخوں سے عائد پابندی ختم کرنے کے دئے اشارے

 پٹاخے بنانے والوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ 2017 میں سپریم کورٹ نے صرف گرین کریکرز کی اجازت دی تھی، لیکن بعد میں اس پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں گرین  پٹاخوں کی فروخت پر اپنا حکم محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے اشارہ دیا ہے کہ دیوالی کے دوران کچھ شرائط کے ساتھ  گرین  پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ سماعت کے دوران دہلی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نےگرین  پٹاخوں کی اجازت کی گزارش کی، انہوں نے تجویز پیش کی کہ نیشنل انوائرمنٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن سے تصدیق شدہ گرین کریکرز کی فروخت کی اجازت دی جائے۔

دہلی حکومت نے پٹاخوں پر پابندی جاری رکھنے پر دیا زور

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑی والے  پٹاخوں کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی جاری رہنی چاہیے اور PESO اور NEERI کو پٹاخوں کی تیاری کی سہولیات کا باقاعدہ معائنہ کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف صحیح فارمولے کا استعمال کرتے ہوئےگرین  پٹاخے تیار کیے جائیں۔ دہلی حکومت نے پٹاخوں کے بارے میں متوازن انداز اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔ دیوالی، گرو پورنیما اور کرسمس پر گرین پٹاخوں کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی تجویزدی ہے کہ عدالت چاہئے تو دیوالی کی رات 8 سے 10 بجے کے درمیان گرین  پٹاخے جلانے کا حکم دے سکتی ہے۔

CJI گوئی نے پوچھا: کیا پٹاخوں پر پابندی کی وجہ سے AQI میں بہتری آئی ہے؟

جسٹس بھوشن رام کرشنا گوئی  اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے پوچھا کہ کیا 2018 میں پٹاخوں پر پابندی کے بعد سے AQI میں کمی آئی ہے۔ تشار مہتا نے وضاحت کی کہ AQI تقریباً وہی رہتی ہے، صرف کووڈ کے دوران ہوا کا معیار بہتر ہوتا ہے، لیکن دیگر وجوہات کی بناء پر۔ دیگر وکلاء نے دلیل دی کہ پرالی جلانے اور گاڑیوں کی آلودگی جیسے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف پٹاخوں کو نشانہ بنانا غلط ہے۔ سماعت کے دوران تشار مہتا نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ بچوں کو  ایک گھنٹہ تو والدین کو منانے میں لگ جاتا ہے  کہ وہ  پٹاخے پھوڑنے کے لیے ان کے ساتھ چلیں، اس لئے تہواروں پر کوئی وقت کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

پٹاخے بیچنے کی اجازت  کس کو ملنی چاہیے؟

 پٹاخے بنانے والوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ 2017 میں سپریم کورٹ نے صرف گرین کریکرز کی اجازت دی تھی، لیکن بعد میں اس پرمکمل پابندی عائد کردی تھی۔ گرین کریکرعدالتی احکامات پرتیار کیے گئے اوراس کی منظوری ہونی چاہیے۔ جسٹس کے ونود چندرن
نے نشاندہی کی کہ NEERI اور PESO نے صرف 49 مینوفیکچررز کو سرٹیفیکیشن دیا ہے۔ ایس جی مہتا نے جواب دیا، “ہم تجویز کر رہے ہیں کہ ہماری تجویز میں صرف ان 49 مینوفیکچررز کو ہی اجازت دی جائے، لیکن بچوں کو تہوار منانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔”

نوبل امن انعام 2025: وینیزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچادو کو عالمی اعزاز، جانئے ٹرمپ کو کیوں نہیں ملا انعام؟ یہ بھی پڑھیں: 

صرف ایک شہر کی وجہ سے دوسری ریاستوں پر پابندی کیوں؟

پٹاخے بنانے والوں کے وکیل نے کہا کہ ہم صرف 25-30 تھوک کاروباریوں کو ہی پٹاخے فراہم کریں گے۔ اس سے کنٹرول بھی برقرار رہے گا۔” ایک وکیل نے کہا کہ صرف ایک شہر (دہلی) میں ایک مسئلہ کی وجہ سے ہریانہ کے 14 شہروں، اتر پردیش کے آٹھ اور راجستھان کے دو
شہروں میں پٹاخوں پر پابندی لگا دی گئی، ان ریاستوں کو سنا بھی نہیں گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read