Hingoli firecracker warehouse fire: مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پٹاخہ گودام میں بھیانک آتشزدگی، 3 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی، کئی کی حالت تشویشناک
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے انتہائی گنجان اور رہائشی علاقے کپڑا گلی، جسے مارواڑی گلی بھی کہا جاتا ہے، میں پٹاخہ فروش کے گھر میں اچانک بھیانک آگ لگ گئی۔ گھر میں پٹاخوں کا کاروبار ہونے کی وجہ سے آگ کے دوران مسلسل دھماکے ہوتے رہے، جس سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس حادثے میں 3 افراد کی جھلس کر موت ہوگئی، جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
Calcutta High Court Strict On Illegal Firecrackers On Shabe Barat: بنگال میں شب برات پر آتش بازی پر پابندی، کلکتہ ہائی کورٹ کا سخت حکم
مغربی بنگال میں شب برات کے موقع پر آتش بازی کرنے والوں کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کورٹ نے غیر قانونی اور ماحول کے لیے نقصان دہ پٹاخوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہر قسم کی آتش بازی پر روک لگا دی ہے۔
Firecrackers Ban: سپریم کورٹ نے دہلی میں گرین پٹاخوں سے عائد پابندی ختم کرنے کے دئے اشارے
پٹاخے بنانے والوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ 2017 میں سپریم کورٹ نے صرف گرین کریکرز کی اجازت دی تھی، لیکن بعد میں اس پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔
Supreme Court on cracker ban: ‘کوئی مذہب آلودگی کو فروغ نہیں دیتا…’ دہلی میں پورے سال پٹاخے پر لگ سکتی ہے پابندی،سپریم کورٹ نے کہی یہ بات
سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر پابندی کے حکم کو نافذ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر دہلی پولیس اور دہلی حکومت سے جواب طلب کیا۔ عدالت نے دہلی پولیس کمشنر سے 25 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔
Mahatma Gandhi Statue Desecrated with Firecrackers:دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی، مجسمہ کے منہ میں پٹاخے پھوڑے
تلنگانہ میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کچھ لڑکے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ باپو کے منہ میں پٹاخے ڈال کر جلا رہے ہیں۔





