Bharat Express

President Ranil Wickremesinghe: امریکی ڈالر کی طرح ہی ہندوستانی روپے کو استعمال ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں: رانیل وکرما سنگھے

اخبار ’ڈیلی مرر‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان کے حوالے سے کہا کہ صدر کے مطابق سری لنکا کو بھارت کے قریب ہونے کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے

کولمبو: سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے سے پہلے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی روپیہ کو امریکی ڈالر کے برابر استعمال ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وکرما سنگھے معاشی بحران کا سامنا کرنے والے اس ملک کے وزیر خزانہ بھی ہیں اور انہوں نے یہ بات اس ہفتے ‘انڈین سی ای او فورم’ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان، کوریا اور چین سمیت مغربی ایشیا نے جس طرح 75 سال قبل بے مثال معاشی ترقی حاصل کی تھی، اسی طرح اب بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کی باری ہے۔

صدر بننے کے بعد وکرما سنگھے کا پہلا ہندوستان دورہ

واضح رہے کہ وکرما سنگھے اگلے ہفتے نئی دہلی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صدر بننے کے بعد یہ ان کا پہلا ہندوستان دورہ ہوگا۔ سی ای او فورم کے صدر ٹی ایس پرکاش نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ سری لنکا کی معیشت میں ہندوستانی روپے کا استعمال بڑھنا چاہیے۔ وکرماسنگھے نے کہا، “اگر ہندوستان (ہندوستانی روپیہ) ایک مشترکہ کرنسی بن جاتا ہے، تو ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمیں یہ معلوم کرنا چاہیے کہ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں باہری دنیا کے لیے زیادہ کھلا رہنا چاہیے،” انہوں نے مزید کہا، “دنیا بدل رہی ہے اور ہندوستان میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں۔”

‘آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہے معیشت’

اخبار ’ڈیلی مرر‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان کے حوالے سے کہا کہ صدر کے مطابق سری لنکا کو بھارت کے قریب ہونے کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے۔ وکرما سنگھے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ معیشت آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہے۔ یہ پروگرام 13 جولائی کو منعقد ہوئی، جس میں موجود ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت اور ہندوستانی کاروباری برادری نے سری لنکا کو پچھلے سال کے معاشی بحران پر قابو پانے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شخص سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا، پہلے بی ایس ایف نے پکڑا پھر بھیج دیا واپس

بھارت ایکسپریس۔

Also Read