ممبئی جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم ہندوستانی سیاحوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے آپریشن سندور کی کامیابی پر شری سدھی ونائک مندر میں آج صبح 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک خصوصی پوجا اور آرتی کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شری سدھی ونائک ٹیمپل ٹرسٹ کے خزانچی آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا کہ معصوم ہندوستانی سیاحوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے کیمپوں کو جس طرح تباہ کیا گیا، اس سے نہ صرف ہماری خواتین کا ’’سندور‘‘ تباہ کرنے والوں کو سخت سزا ملی بلکہ ان کے آقاؤں کو بھی منہ توڑ جواب ملا ہے۔
وزیر اعظم مودی کے لیے بھی کی گئی دعا
انھوں نے کہا کہ ’’پوجا اور آرتی کے ذریعے ہم سب نے بھگوان سے ان دہشت گردوں کی مکمل تباہی کے لیے دعا کی جو انسانیت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملک کے کامیاب وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دہشت گردی کو ختم کرنے کی سمت میں اٹھائے جا رہے سخت اقدامات کے پیش نظر خدا سے دعا کی گئی کہ وہ وزیر اعظم مودی کی بے مثال قوت ارادی اور ہمت کو برقرار رکھے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’آپریشن سندور کو کامیاب بنانے والے فوجی جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔‘‘ آپریشن سندور کی کامیابی پر منعقدہ اس پوجا اور آرتی کے پروگرام میں مندر ٹرسٹ کے ٹرسٹی مہیش مدلیار، ٹرسٹی بھاسکر شیٹی، ٹرسٹی گوپال دلوی سمیت بڑی تعدا میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
