Bharat Express

سیاست سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں پر سونیا گاندھی نے لگایا بریک، کہی یہ بڑی بات

رائے پور میں پارٹی کے 85ویں کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ان کی اننگ کا خاتمہ ہوسکا۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی سیاست میں لمبی اننگ کھیل چکی ہیں۔ حال ہی میں ہوئے چھتیس گڑھ میں کانگریس کے کنونشن میں اپنے خطاب میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ میری اننگ خوشگوار خاتمہ ہوا۔ سونیا گاندھی کا اتنا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

… ریٹائرمنٹ نہیں لیں گی سونیا گاندھی

اپنے سیاسی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے پوری طرح خارج کردیا ہے۔ کانگریس ترجمان الکا لانبا نے سونیا گاندھی کی طرف سے اس بات کو کہا کہ وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی کبھی آگے ہونے والی ہیں۔

میڈیا نہ نکالے غلط بیان بازی

الکا لانبا نے میڈیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو سونیا گاندھی کی تقریر کا غلط طریقے سے پیش نہیں کرنا چاہئے۔ جب ان خبروں کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے اس بات سے انکار کردیا۔ وہیں اس سے پہلے کانگریس لیڈر کماری شیلجا نے بھی ان کی اس تقریر کا مطلب نکالتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مطلب صدر کے طور پران کی اننگ پوری ہونے سے تھی۔ سیاست سے انہوں نے ریٹائرمنٹ نہیں لیا ہے۔

آسان نہیں ریٹائرمنٹ کی راہ 

سونیا گاندھی ابھی بھی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کی صدر ہیں۔ ایسے میں 2024 لوک سبھا الیکشن میں ان کا کردار کافی خاص ہوسکتا ہے۔ ممتا بنرجی، نتیش کمار اور کئی دیگر اپوزیشن لیڈران سے ان کے تعلقات کے سبب اگر کسی طرح کے اتحاد کا امکان بنتا ہے تو سونیا گاندھی کا کردار اہم رہے گا۔