Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav’s serious allegations: ’’میرے گھر کے باہر گولی چلی یا چلوائی گئی…‘‘، تیجسوی یادو کا سنگین الزام

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سمیت کئی سینئر وزراء کے گھر پٹنہ کے پوش علاقے پولو روڈ میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مجرم راہل کمار کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے، جب نشانہ چوک گیا تو فرار ہوگئے۔ حالانکہ، اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

تیجسوی یادو

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پوش علاقے پولو روڈ میں فائرنگ کے واقعہ کو لے کر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو لے کر ریاست کی نتیش کمار حکومت کو گھیرا اور کئی سنگین الزامات لگائے۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ آج میری رہائش گاہ کے باہر گولی چلی یا چلوائی گئی۔ این ڈی اے کے دور میں حکومت سے تحفظ یافتہ مجرموں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ مجرم ہائی سیکورٹی زون میں کھلے عام فائرنگ کرتے گھوم رہے ہیں۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’آج میری رہائش گاہ کے باہر گولی چلی/ چلوائی گئی۔ این ڈی اے کے شیطانی راج میں، حکومت کے پالے ہوئے مجرموں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ مجرم ہائی سیکورٹی زون میں کچھ ہی دوری پر جہاں گورنر کی رہائش گاہ، وزیر اعلیٰ رہائش گاہ، قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ جسٹس کی رہائش گاہ اور ہوائی اڈے ہیں، وہاں خون خوار  بدمعاش کھلے عام فائرنگ کرتے گھوم رہے ہیں۔ خبردار کوئی اسے جنگل راج کہے گا تو؟، ویسے بھی وزیر اعظم کل بہار آ رہے ہیں، اس لیے گودی میڈیا کو مثبت امیج برقرار رکھنا ہے۔‘‘

 

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سمیت کئی سینئر وزراء کے گھر پٹنہ کے پوش علاقے پولو روڈ میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مجرم راہل کمار کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے، جب نشانہ چوک گیا تو فرار ہوگئے۔ حالانکہ، اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی لی جا رہی ہے مدد

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے جس سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو مجرم بائک پر آئے تھے اور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کی جلد گرفتار کا کیا دعویٰ

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقے میں سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس آس پاس کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read