Bharat Express DD Free Dish

Shocking incident in Ghaziabad:  غازی آباد میں سنسنی خیز واردات، رشتہ ٹوٹنے پر نوجوان نے دو بہنوں کو ماردی گولی، پورا معاملہ جان کراڑجائیں گے ہوش

غازی آباد کے کھوڑا میں ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر دو بہنوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس اچانک حملے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔ واردات کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔

اترپردیش کے غازی آباد سے ایک بے حد خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یوپی کے کھوڑا تھانہ علاقے میں ایک سرپھرے نوجوان نے گھرمیں گھس کردوسگی بہنوں پراندھا دھند گولیوں کی فائرنگ کردی۔ اس جان لیوا حملے میں دونوں بہنیں شدید طورپرزخمی ہوگئی ہیں، جنہیں علاج کے لئے دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات کے بعد سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

4 ماہ پہلے ٹوٹا تھا جانی کا رشتہ

یہ پورا حادثہ تھانہ علاقہ کے آدرش نگر والمیکی چوک کا ہے۔ زخمی لڑکیوں کی شناخت 20 سالہ خوشی اوراس کی چھوٹی بہن 18 سالہ ندھی کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، غازی آباد کے پرانا بس اڈہ (بارا دری) کے رہنے والے ملزم جانی کے ساتھ خوشی کا تقریباً ڈیڑھ سال پہلے رشتہ طے ہوا تھا۔ حالانکہ جانی کی کچھ غلط عادتوں اورحرکتوں کی وجہ سے فیملی نے تقریباً 4 ماہ پہلے یہ رشتہ توڑ دیا تھا۔ اسی بات سے ناراض ہوکرملزم نے اس خوفناک واردات کو انجام دیا۔

چھت کے راستے گھرمیں گھس گیا نوجوان

چشم دیدوں اورپڑوسیوں کے مطابق، ملزم جانی حادثہ سے پہلے تقریباً آدھے گھنٹے تک گلی میں چکرکاٹ رہا تھا۔ اس کے بعد وہ پڑوسی کی چھت کے سہارے گھر کی اوپروالی منزل پر چڑھ گیا۔ جانی کے ہاتھ میں بندوق دیکھ کردونوں بہنیں ڈرگئیں اور انہوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا۔ تاہم نوجوان نے کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا اور دروازے کے راستے میں رکاوٹ کے لئے رکھے فریج کو ہٹاکرزبردستی اندرگھسنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے دونوں بہنوں پرمسلسل فائرنگ کردی۔ اس حملے میں خوشی کو 4 گولیاں لگیں، جبکہ چھوٹی بہن ندھی کے منہ پرایک گولی لگی ہے۔

اسپتال میں داخل ہوئیں دونوں لڑکیاں

گولیوں کی آوازسن کرجب تک لوگ جمع ہوئے، ملزم موقع سے فرارہوچکا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پرپہنچی اورلہولہان حالت میں دونوں بہنوں کودہلی کے لال بہادرشاستری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس معاملے پرغازی آباد ٹرانس ہنڈن زون کے ڈی سی پی سٹی دھول جیسوال نے بتایا کہ پولیس سبھی پہلووں کودھیان میں رکھ کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ ملزم جانی کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں تشکیل کردی گئی ہیں اورجلد ہی اسے دبوچ لیا جائے گا۔ اس معاملے کے بارے میں اندرا پورم کے اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس (اے سی پی) ابھیشیک شریواستو نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے ملزم نوجوان کوگرفتارکرلیا ہے، جس کا نام جانی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شادی ٹوٹنے پرپریشان تھا اورغصے میں یہ جرم کیا۔ پولیس اب گرفتارملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے اورشواہد کی بنیاد پرمزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read