سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے پیر کے روز اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے اردو کے تعلق سے اپوزیشن کو گھیرنے پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعلیٰ کا غصہ ہے کیونکہ وہ ایودھیا سے لوک سبھا الیکشن ہار گئے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی پور اور سنبھل میں مبینہ بے ایمانی اور مظالم کے ذریعے جیت حاصل کرنے کی وجہ سے بی جے پی کی یہ مایوسی سے سامنے آرہی ہے۔ شیو پال سنگھ یادو نے بی جے پی پر دوہرے کردار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے وہ اس طرح کے مدعے اٹھا رہی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ منگل کی صبح ایوان کی کارروائی کے خلاف احتجاج کے بعد ایوان کا اجلاس ساڑھے 12 بجے شروع ہوا۔ اس دوران اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے تجویز پیش کی کہ انگریزی کے بجائے اردو کو فلور لینگوئج کے طور پر اپنایا جائے، کیونکہ انگریزی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اردو ہماری دوسری زبان ہے۔ اس پر سی ایم یوگی نے ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں کا مدعا اٹھاتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن ہر اچھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو اردو کی حمایت کرتے ہیں، لیکن بھوجپوری اور اودھی جیسی زبانوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
شیو پال نے مزید کہا کہ بی جے پی عوام کی توجہ اصل مدعے سے بھٹکانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مہا کمبھ کے دوران حکومت نے گنگا کی صفائی کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کیے؟ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریاگراج میں سنگم کا پانی نہانے کے قابل نہیں ہے اور اس میں فیکل کالیفارم کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گنگا گندی ہو چکی ہے اور اس کا پانی استعمال کے قابل بھی نہیں ہے۔
شیو پال سنگھ یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گنگا کی صفائی میں اب تک ناکام رہی ہے لیکن بی جے پی لیڈر صرف فرقہ وارانہ مدعے کو ہوا دینے میں لگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے صرف اسی طرح کی باتیں کریں گے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ’آستھا‘ اور ’ویوستھا‘ (انتظام) کے درمیان توازن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس وجہ سے گنگا کی صفائی کا وعدہ پورا نہیں ہوا اور عوام کے ستھ دھوکہ ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

