Bharat Express DD Free Dish

پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل گاندھی کی کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ، ششی تھرور نے نہیں کی شرکت، جانئے بڑی وجہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل گاندھی نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ کی ہے۔ اس دوران ششی تھرور غیرحاضر رہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے ششی تھرورکی کانگریس سے دوری کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے۔

کانگریس ایم پی ششی تھرور مسلسل کانگریس کی میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے جمعہ کے روزلوک سبھا میں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ سے ترووننت پورم سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورغیرحاضررہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی کے آڈیٹوریم ہال میں یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔ طویل وقت سے ششی تھروراورکانگریس کے درمیان کچھ نااتفاقی کی خبریں آتی رہی ہیں۔ حالانکہ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوپانے کے لئے پہلے ہی اپنی عدم دستیابی کے بارے میں پارٹی کو بتا دیا تھا۔

اس میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جس طرح سے گزشتہ کچھ ماہ سے ووٹ چوری/ایس آئی آرپراحتجاج کیا ہے، اس کا اثربرسراقتدارپرواضح طورپرنظرآرہا ہے۔ امت شاہ پریشان ہیں اوریہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کو یکھ کربھی یہ لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ چوری کے موضوع پروزیراعظم کودیکھنے پربھی لگتا ہے کہ ہمارا موضوع کامیاب رہا۔

میٹنگ میں کیوں نہیں شامل ہوئے ششی تھرور؟

خبرہے کہ ترووننت پورم کے رکن پارلیمنٹ ششی تھروران دنوں روس میں ہیں اوروہ کسی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے ماسکوگئے ہیں۔ پھربھی کانگریس کے ساتھ ان کی نااتفاقی کی قیاس آرائیاں زوروں پرہیں۔ نااتفاقی کی قیاس آرائی کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ  کافی وقت سے کانگریس کی میٹنگ سے وہ دوری بنائے ہوئے ہیں۔ وقتاً فوقتاً وزیراعظم مودی کی وہ تعریف کرتے رہتے ہیں، اس سے بھی کانگریس لیڈران بھی ان سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔ حالانکہ ششی تھروربھی کھل کرکانگریس کے خلاف کچھ نہیں بول رہے ہیں، لیکن اشاروں اشاروں میں وہ کانگریس لیڈران پرسوال اٹھاتے رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی کی بھی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ

وہیں آج وزیراعظم نریندرمودی یوپی کے این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے اراکین پارلیمنٹ کواپنے کاموں کوتکنیک کے ذریعہ عوام تک پہنچانے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اراکین پارلیمنٹ کوسوشل میڈیا پرمزید سرگرم رہنے اورعوامی حمایت کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزدورآپ کے پیچھے کھڑا ہے، آپ بس کام کیجئے۔ اس سے پہلے جمعرات کووزیراعظم نریندرمودی نے بہارالیکشن میں شاندارجیت کے بعد اپنی رہائش گاہ پراین ڈی اے اراکین پارلیمنٹ کے لئے ڈنرکا انعقاد کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے انفرادی بات چیت کی اورملک کے تنوع میں اتحاد کوروایتی کھانوں کے ذریعے دکھایا گیا۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کے سیسشن اورآئندہ انتخابات سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read