رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے اور اس بار رمضان کا دوسرا جمعہ 14 فروری کو ہے اور ہولی بھی اسی دن ہے۔ ہولی اور جمعہ ایک ہی تاریخ کو آنے کی وجہ سے سنبھل کے سی او انوج چودھری کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ شرپسندوں کو خبردار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر انہیں رنگ کا مسئلہ ہے تو وہ اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔سنبھل کے سی او انوج چودھری نے کہاکہ جمعہ سال میں 52 بار آتا ہے، ہولی سال میں ایک بار آتی ہے۔ اگر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا مذہب خراب ہو جائے گا، تو وہ اس دن اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہولی کے موقع پر اگر کوئی شرپسند غلط کام کرتا ہوا پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ہم امن و امان کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔
سی او انوج چودھری نے کہا کہ اگر کوئی ہولی کے موقع پر گھر سے باہر نکل رہا ہے تو اسے یہ سمجھنے کے لیے بڑا دل ہونا چاہیےکہ سب ایک جیسے ہیں،رنگ تو رنگ ہے۔ جس طرح مسلم کمیونٹی سال بھر عید کا انتظار کرتی ہے، اسی طرح ہندو برادری بھی ہولی کا انتظار کرتی ہے۔ ہولی رنگ لگا کر اور مٹھائیاں کھلا کر منائی جاتی ہے اور عید پر بھی لوگ سیویاں بناتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔ اس لیے آپ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔سنبھل کے سی او انوج چودھری اکثر اپنے بیانات اور اپنے کام کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ سنبھل تشدد کے دوران بھی ان کا الگ انداز دیکھا گیا۔ اس دوران ان کے کام کرنے کے انداز پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ اب ان کے اس بیان نے بھی ایک الگ ماحول پیدا کر دیا ہے۔
“Jumma saal me 52 baar aata hai, Holi ek baar aati hai. Agar Musalmano ko lagta hai ki Holi ke rang se dharm brasht ho jayega to uss din ghar se na nikle”
Anuj Chaudhary chose to be unapologetic rather than politically correct🗿🔥 pic.twitter.com/DAG0JCBtID
— BALA (@erbmjha) March 6, 2025
آپ کو بتادیں کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 مارچ 2025 سے شروع ہوا ہے اور اس مہینے میں چار جمعہ ہوں گے۔ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ 7 مارچ 2025 کو ہے، اس کے بعد دوسرا جمعہ 14 مارچ 2025 کو، تیسرا جمعہ 21 مارچ 2025 کو اور چوتھا جمعہ 28 مارچ 2025 کو ہے۔ ان دنوں میں مسلمان خصوصی دعائیں کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت میں وقت گزارتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

