Bharat Express DD Free Dish

Juma

اس سے پہلے، سنبھل کے سی او انوج چودھری نے کہا تھا کہ جو لوگ ہولی کے رنگوں سے بے چینی محسوس کرتے ہیں انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے کیونکہ یہ تہوار سال میں صرف ایک بار آتا ہے، جبکہ جمعہ کی نماز سال میں 52 بار ادا کی جاتی ہے۔

ہولی اور رنگ پنچمی کی تقریبات کے دوران عوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ممبئی پولیس نے اپنے شہریوں کے لیے کچھ پابندیوں پر مبنی ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ 12 مارچ سے 18 مارچ تک نافذ العمل یہ احکام تہوار منانے والوں کو عوامی راستوں سے پیدل گزرنے والوں پر رنگ اور پانی پھینکنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر فحش گانا گانے یا بجانے سے روکتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

انوج چودھری نے کہا کہ اگر کوئی ہولی کے موقع پر گھر سے باہر نکل رہا ہے تو اسے یہ سمجھنے کے لیے بڑا دل ہونا چاہیےکہ سب ایک جیسے ہیں،رنگ تو رنگ ہے۔ جس طرح مسلم کمیونٹی سال بھر عید کا انتظار کرتی ہے، اسی طرح ہندو برادری بھی ہولی کا انتظار کرتی ہے۔

رمضان کے مہینے میں مسلمان 29 یا 30 دن روزے رکھتے ہیں، یعنی روزوں کی مدت تقریباً چار ہفتے ہوتی ہے۔ ان چار ہفتوں کے آخری جمعہ کو الوداع جمعہ کہا جاتا ہے۔ الوداع جمعہ ماہ رمضان کے تیسرے عشرہ (آخری 10 دن) میں آتا ہے۔