سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی منوج پانڈے اور راکیش کمار سنگھ بی جے پی امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
UP Rajya Sabha Elections 2024: یوپی میں 10 سیٹوں کے لئے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اسی درمیان سماجوادی پارٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی منوج پانڈے نے چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ قومی صدر اکھلیش یادو کو بھیج دیا ہے۔ اس سے متعلق ایک خط سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے، جس میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی منوج پانڈے نے اپنے خط میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ استعفیٰ قبول کیا جائے۔
وہیں دوسری طرف امیٹھی گوری گنج سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ ضمیر کی بنیاد پر ووٹ دینے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ راکیش پرتاپ اپنی پارٹی کی دونوں میٹنگوں میں نہیں گئے تھے۔ وہ مسلسل پارٹی کے خلاف باغی رخ اپنا رہے ہیں۔ راکیش پرتاپ سنگھ کے ساتھ ایودھیا ضلع کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابھے سنگھ بھی موجود ہیں۔
#WATCH विधायक मनोज कुमार पांडे ने कहा, “समाजवादी पार्टी विधानमंडल दल के मुख्य सचेतक के पद से हमने इस्तीफा दे दिया है…” https://t.co/cq9KssHb67 pic.twitter.com/vzXsyRdqcb
— ANI_HindiNews (@AHindinews) February 27, 2024
واضح رہے کہ پہلے ہی اکھلیش یادو نے راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ سے متعلق خدشہ ظاہرکیا ہے تو وہیں اب منوج پانڈے کے استعفیٰ کو اسی سے متعلق جوڑکر دیکھا جا رہا ہے۔ تو دوسری طرف صبح سے جاری ووٹنگ کے درمیان مسلسل بی جے پی اورسماجوادی پارٹی کے لیڈران کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔
جیت رہے ہیں سبھی امیدوار: بی جے پی
راجیہ سبھا الیکشن کے لئے جاری ووٹنگ کے درمیان بی جے پی لیڈرسدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے 8 امیدوار ہیں، سبھی جیت کردہلی جانے والے ہیں، جن کو ڈرتھا وہ صبح سے ہی گارہے ہیں کہ بی جے پی ان کے اراکین اسمبلی کو چھین لیا ہے۔ ان لوگوں کو اپنے گھرکو سنبھالنا نہیں آیا۔ کسی پرالزام لگانے سے پہلے یہ بھی دیکھ لیں کہ آپ کے گھرکے اراکین آپ سے کیوں بھاگنا چاہتے ہیں؟ اکھلیش یادو کوبہانہ کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔ سال 2017 میں بہانہ کیا، 2019 میں بہانہ کیا اوراب 2024 میں بھی ایک اوربہانہ کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔