Bharat Express DD Free Dish

اسٹالن اورممتا کی یہ تصویرشیئر کرکے اکھلیش یادو نے کانگریس پراٹھایا سوال! کہا- ”ہم وہ نہیں جو….“

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے تمل ناڈو کے کارگزار وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اورمغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ کی تصاویرشیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ کافی دلچسپ کیپشن بھی دیا ہے۔

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اشاروں اشاروں میں کانگریس پارٹی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے کارگزاروزیراعلیٰ اور دراوڑمنین کژگم (ڈی ایم کے) کے قومی صدرایم کے اسٹالن کے ساتھ تصویرشیئرکی ہے۔

سوشل میڈیا پرپوسٹ میں انہوں نے مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ بھی تصویرشیئرکی ہے۔ واضح رہے کہ تمل ناڈومیں گزشتہ دنوں اختتام پذیرہوئے اسمبلی الیکشن میں تمل اداکارتھلاپتی وجے کی سیاسی پارٹی تملگا وینی کژگم (ٹی وی کے) سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ اکھلیش یادونے ممتا بنرجی اورایم کے اسٹالن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا- ”ہم وہ نہیں جو مشکلوں میں ساتھ چھوڑ دیں۔“

راہل گاندھی نے بنگال پرکیا کہا؟

قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادونے یہ پوسٹ ایسے وقت میں کیا ہے، جب کانگریس کی تمل ناڈو یونٹ نے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد ختم کرکے ٹی وی کے کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس ہائی کمان نے ریاستی یونٹ پریہ فیصلہ چھوڑ دیا تھا کہ وہ ٹی وی کے کو حمایت دینا چاہتی ہے یا نہیں۔ کانگریس نے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کراسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ نتیجوں کے بعد کانگریس نے اپنا راستہ بدل لیا ہے۔

دوسری جانب، مغربی بنگال کے ضمن میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراور رائے بریلی سے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی ہارپر کانگریس لیڈران اور کارکنان کو نصیحت دی ہے کہ وہ مذاق نہ اڑائیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read