Bharat Express

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے والے جج ڈاکٹر اجے کرشن وشیوش کو ملی بڑی ذمہ داری

اسی سال جنوری کے آخری دن گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہندو فریق کو پوجا کرنے کا حکم دینے والے ریٹائرڈ جج ڈاکٹراجے وشویش لکھنؤ کی ایک یونیورسٹی کے لوکپال ہوں گے۔

وارانسی کی ضلع عدالت کے ایک جج پورے ملک میں اس وقت سرخیوں میں آگئے جب اپنی مدت کار کے آخری دن ریٹائرہونے سے پہلے ایک بڑا فیصلہ سنا دیا۔ دراصل، ڈاکٹر اجے کرشن وشویش نے انہوں نے 31 جنوری 2024 کو اپنے ریٹائرمنٹ والے دن گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کا حکم دے دیا۔ یہ حكم مسجد كے تہہ خانہ میں پوجا كی اجازت مانگنے والی عرضی پر دیا گیا تھا۔

یہ عرضی 2016 كی تھی، جس پرتقریباً 8 سال سماعت ہوءی اورپھر30 جنوری كو متعلقہ دونوں فریق كی بحث مكمل ہوئی۔ اگلے ہی دن جج صاحب نے بغیرکسی تاخیرکے فیصلہ سنا دیا۔ اپنے حکم میں عدالت نے پوجا کا اختیار کاشی وشوناتھ ٹرسٹ بورڈ کے پجاری کو سونپا۔ یہ فیصلہ سنانے والے جج تھے ڈاکٹر اجے کرشن وشویش۔ جج صاحب ایک ماہ کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔

کیوں سرخیوں میں ہیں ڈاکٹر اجے کرشن وشویش؟

ریٹائرڈ جج ڈاکٹراجے کماروشویش کواترپردیش کی حکومت نے راجدھانی لکھنؤ کے ڈاکٹرشکنتلا مشرا یونیورسٹی، لکھنؤکا لوکپال مقررکیا ہے۔ اترپردیش حکومت کے ادارے میں ڈاکٹراجے کرشن وشویش کی تقرری تین سال کے لئے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، تقرری 27 فروری کو ہی ہوئی ہے، جب خبروں میں اب آئی ہے۔ ڈاکٹروشویش کی تقرری یوجی سی کے ضوابط درست نظرآتی ہے۔ یوجی سی کے التزامات کی اگر بات کریں تو یہ یونیورسٹی میں طلبا کے موضوع کو حل کرنے کے لئے ایک لوکپال مقرر کرنے کی بات کرتی ہے، جو ریٹائرڈ وائس چانسلر، پروفیسریا پھر ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج میں سے کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر اجے کرشن وشویش کی تقرری بطور ریٹائرڈ جج ہوئی ہے۔

 گیان واپی معاملہ اور ڈاکٹر وشویش

وارانسی کی ضلع عدالت میں ڈاکٹر وشویش کی تقرری سال 2021 کے اگست مہینے میں ہوئی۔ اس کے بعد تقریباً ڈھائی سال تک وہ یہاں ریٹائرمنٹ تک جج کے عہدے پر رہے۔ گیان واپی مسجد سے متعلق کئی اہم فیصلے جج صاحب کی قلم سے لکھے گئے، جس کے بعد ہندو فریق کا کیس مزید مضبوط ہوتا چلا گیا۔ مثلاً گیان واپی مسجد کے اے ایس آئی سروے، اے ایس آئی سروے کی رپورٹ فریق کو دینے کا حکم، شرنگارگوری کی مستقل پوجا کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو سننے کے لائق تسلیم کرنا، مسجد کے تہہ خانہ کو وارانسی کے ڈی ایم کو سونپنے والا فیصلہ بھی ڈاکٹر وشویش ہی کے بینچ نے سنائے۔ ریٹائرمنٹ کے آخری دن مسجد کے تہہ خانہ میں ہندو فریق کو پوجا کی اجازت دے دی۔

کون ہیں ڈاکٹر اجے وشویش؟

وارانسی ضلع جج بننے سے پہلے اجے کرشن وشویش ریاست کے کئی عدالتی عہدوں پررہے۔ گیان واپی معاملے کی سماعت کرنے کے ساتھ ہی ان کا نام سرخیوں میں آگیا۔ ضلع جج کے طور پرڈاکٹراجے کرشن وشویش کی وارانسی میں تعینات 21 اگست 2021 کو ہوئی تھی۔ گیان واپی معاملے پر 31 جنوری کو فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت کے باہر جہاں فریق کے لوگ اپنے وکلاء کے ساتھ جیت کا جشن منا رہے تھے وہیں اندر ضلع جج اجے کرشن وشنوئی کی وداعی تقریب بھی چل رہی تھی۔ اس پورے معاملے سے متعلق ہندو فریق اور مسلم فریق کے وکلا ء اور عرضی گزار کو ضلع انتظامیہ نے بیان بازی سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read