اوڈیشہ کے شہر پوری میں رتھ یاترا کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور اسی سلسلے میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے تحت ریلائنس فاؤنڈیشن نے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے یاتریوں کے لیے ایک کثیر جہتی خدمات کے پروگرام کا آغاز کیا ہے، تاکہ لاکھوں عقیدت مندوں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور بامعنی روحانی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
ہر سال ہونے والی اس رتھ یاترا میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے خدمتِ خلق کی اپنی روایت کے تحت اس 13 روزہ مقدس یاترا کے دوران عقیدت مندوں اور پولیس اہلکاروں کے لیے مختلف خدمات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب اننت ایم امبانی نے کہا کہ ’’سیوا ہمارے ریلائنس کے ’We Care‘ فلسفے کا بنیادی جزو ہے اور پوری میں عقیدت مندوں کی خدمت کا موقع ہمارے لیے سعادت کی بات ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ عقیدت مندوں کی خدمت روحانی خدمت ہے۔‘‘
ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی اہم خدمات:
انّ سیوا: چھ اہم مقامات پر لاکھوں زائرین اور پولیس اہلکاروں کے لیے گرم، صحت بخش کھانے پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔
صفائی و حفظان صحت: فوڈ اسٹالز پر کانٹیکٹ لیس سینیٹائزر، کوڑے دان، اور پولیس کیمپوں کے لیے صفائی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یاتریوں کی رہنمائی: پولیس اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر واضح سائن بورڈز اور نشانوں کے ذریعے عقیدت مندوں کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔
رضاکاروں کی تعیناتی: 4,000 سے زائد تربیت یافتہ رضاکار وردی میں تعینات کیے گئے ہیں، جو بھیڑ کو سنبھالنے اور پانی کی فراہمی جیسے اہم فرائض انجام دے رہے ہیں۔
گرمی سے راحت: گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1.5 لاکھ ماحول دوست پنکھے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
پولیس امدادی مراکز: 100 امدادی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پولیس اہلکار آرام کر سکتے ہیں اور زائرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔
موسمی تیاری: برسات کے موسم کے پیش نظر 3,500 برساتی کوٹ پولیس اہلکاروں میں تقسیم کیے گئے ہیں، جب کہ عملے کو ریفریشمنٹ کٹس بھی دی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال کے آغاز میں مہا کمبھ 2025 کے موقع پر بھی ریلائنس فاؤنڈیشن نے پریاگ راج میں لاکھوں یاتریوں کے لیے کھانے، طبی امداد اور نقل و حمل کی سہولیات فراہم کی تھیں۔ پوری رتھ یاترا کے دوران ریلائنس فاؤنڈیشن کی یہ خدمات ایک بر پھر ریلائنس کی عوامی خدمات کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



