اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی۔ (فائل فوٹو)
مہا کمبھ میلہ، پریاگ راج میں رواں سال کے آغاز میں لاکھوں عقیدت مندوں کو کھانا کھلانے کی بڑے پیمانے پر رضاکارانہ مہم کے بعد، اڈانی گروپ نے اب اپنی توجہ بھارت کے ایک اور عظیم مذہبی تہوار پوری، اڈیشہ میں منعقد ہونے والی جگن ناتھ پوری رتھ یاترا پر مرکوز کر دی ہے۔
دریں اثنا اڈانی گروپ کے سربراہ اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہا پربھو شری جگن ناتھ جی کی بےپناہ مہربانی سے ہمیں پوری دھام کی مقدس رتھ یاترا میں خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ آج سے شروع ہونے والی یہ روحانی یاترا، ایسا لمحہ ہے جب بھگوان خود اپنے بھکتوں کے بیچ کر انھیں اپنا درشن دیتے ہیں۔ یہ صرف ایک یاترا نہیں، بلکہ بھکتی، خدمت اور لگن کا ایک منفرد جشن ہے۔‘‘
महाप्रभु श्री जगन्नाथ जी की असीम कृपा से, हमें पुरी धाम की पावन रथयात्रा में सेवा का सौभाग्य प्राप्त हुआ है।
आज से आरंभ हो रही यह दिव्य यात्रा वह क्षण है, जब स्वयं भगवान अपने भक्तों के बीच आकर उन्हें दर्शन देते हैं। यह केवल एक यात्रा नहीं, बल्कि भक्ति, सेवा और समर्पण का अनुपम… pic.twitter.com/2uVoLRnuDI
— Gautam Adani (@gautam_adani) June 27, 2025
انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس پرمسرت موقع پر اڈانی خاندان پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ لاکھوں عقیدت مندوں کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ کہ ہر عقیدت مند کو صاف ستھرا، غذائیت سے بھرپور اور پیار سے پیش کیا جانے والا کھانا ملے، ہم نے پوری دھام میں ’’پرساد سیوا‘‘ شروع کی ہے۔
گوتم اڈانی نے رتھ یاترا کے یاتریوں کی خدمت کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’پوری کی اس مقدس سرزمین میں ایک خادم کی حیثیت سے شامل ہونا میرے اور پورے اڈانی خاندان کے لیے بڑے فخر اور اطمینان کی بات ہے۔ میری دعا ہے کہ مہا پربھو شری جگن ناتھ جی کا کرم ہم سب پر ہمیشہ قائم رہے۔ انسانوں کی خدمت ہی بھگوان کی خدمت ہے اور خدمت ہی عبادت ہے۔ جئے جگن ناتھ!‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



