ایمس میں 22 جنوری کو ہاف ڈے رہے گا۔
AIIMS Delhi to be closed for half a day on January 22 ram mandir inauguration: ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر میں 22 جنوری کو رام للا کی پران پرتشٹھا ہوگی۔ اسے لے کرپورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ ہفتہ کے روزمرکزی حکومت نے دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزیعنی ایمس کو دوپہر2.30 بجے تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
22 جنوری کو تمام دفاترمیں ہاف ڈے
اس سے پہلے، مرکزنے 22 جنوری کو سرکاری دفتروں اوراداروں میں 22 جنوری کو نصف دن (ہاف ڈے) کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ ملازمین کی خواہش کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ ملازم صبح رام للا کے پران پرتشٹھا تقریب کو لائیو دیکھنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ رام مندرکا افتتاح 22 جنوری کو ہونا ہے۔ اس دن، رام للا کوقانونی طورپرگربھ گرہ میں وراجمان کیا جائے گا۔ اس کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دن ایودھیا میں تھری لیئرسیکورٹی رہے گی۔ یوپی حکومت کی اسپیشل سیکورٹی فورسیزکے علاوہ سی آر پی ایف اوریوپی سول پولیس پربھی سیکورٹی کی ذمہ داررہے گی۔
Delhi AIIMS to be closed till 14.30 on Monday, the day of Pran pratishtha of Lord Ram in #Ayodhya
Notification for half day at @aiims_newdelhi has been issued. pic.twitter.com/Cb527PWN6p
— Nawab Abrar (@nawababrar131) January 20, 2024
وزیراعظم مودی ہوں گے پران پرتشٹھا کے مہمان خصوصی
شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے مطابق، رام للا کی پران پرتشٹھا پوش شکلا کرمو دوادشی کے دن یعنی 22 جنوری کو ابھیجیت مہرت میں ہوگی۔ اس پروگرام میں سبھی کلاسیکی روایات پرعمل کیا جائے گا۔ پی ایم مودی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ رام مندرپران پرتشٹھا تقریب میں داخلہ صرف ٹرسٹ کے ذریعہ جاری کئے گئے کارڈ ہی ہوگا۔ صرف دعوت نامہ سے داخلہ نہیں ملے گا۔ ٹرسٹ نے بتایا کہ داخلہ کارڈ پربنے کیوآرکوڈ کے ملائے جانے کے بعد ہی کیمپس میں داخلہ ممکن ہوپائے گا۔
دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں بھی ہوگا ہاف ڈے
دہلی کے ایل جی ونے کمارسکسینہ نے ایودھیا میں رام مندرکے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری 2024 (پیر) کوقومی دارالحکومت دہلی کے تمام سرکاری دفاترمیں آدھے دن کی تعطیل کو منظوری دی ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس بارے میں ایل جی کوایک تجویز بھیجی تھی، جسے ایل جی نے قبول کرلیا تھا۔ دہلی حکومت کے تمام دفاتر، یوایل بی، خود مختاراداروں، انڈرٹیکنگس اوربورڈ وغیرہ میں آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی حکومت 20 جنوری سے 22 جنوری تک ایک خصوصی رام لیلا کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔ آئی ٹی اوکے قریب واقع پیارے لال آڈیٹوریم میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ لوگوں کے لئے داخلہ مفت ہوگا۔ اس کے علاوہ، عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی میں مہینے کے پہلے منگل کوسندرکانڈ پاٹھ کا اہتمام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی ریاستوں نے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر، یونین ٹیریٹری چنڈی گڑھ اورپڈوچیری نے 22 جنوری کو پورے دن کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ اورہریانہ میں دفاتراورادارے پیرکو آدھے دن کے لئے بند رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے جمعرات (18 جنوری) کو اپنے تمام ملازمین کے لئے 22 جنوری کو آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا۔
بھارت ایکسپریس۔