Bharat Express

Jammu and Kashmir: راجوری کی ڈاکٹر ارم کا یو پی ایس سی میں کامیابی کا خواب ہوا پورا

نثار احمد اور شمیم اختر کی بیٹی ڈاکٹر ارم کا تعلق راجوری کے دور دراز گاؤں درہل کے لیران سے ہے۔ یہ خاندان اس وقت جموں میں رہتا ہے۔

راجوری کی ڈاکٹر ارم کا یو پی ایس سی میں کامیابی کا خواب ہوا پورا

Jammu and Kashmir:  درہل، راجوری کی ڈاکٹر ارم چودھری کا ایک خواب پورا ہوا، جو UPSC کا باوقار امتحان پاس کرنا چاہتی تھی۔ ارم، جس نے 2020 میں اپنا ایم بی بی ایس مکمل کیااور UPSC کے باوقار امتحان میں کوالیفائی کرنا چاہتی تھی،  کا خواب مکمل ہو گیا ہے،جس کے نتائج کا اعلان منگل کو کیا گیا۔

انہوں نے کہا، ’’میں کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ “میں ایک سرکاری ملازم کے طور پر اپنے معاشرے کی خدمت کرنا چاہتی تھی۔ اب اس امتحان کو کامی حاصل کرنے کے بعد میں ایسا کر سکوں گی۔‘‘

نثار احمد اور شمیم اختر کی بیٹی ڈاکٹر ارم کا تعلق راجوری کے دور دراز گاؤں درہل کے لیران سے ہے۔ یہ خاندان اس وقت جموں میں رہتا ہے۔

پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے ایک ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینئر احمد نے کہا کہ ان کی بیٹی نے یو پی ایس سی امتحان میں کوالیفائی کرنے کا خواب دیکھا اور ایم بی بی ایس کورس مکمل کرنے کے بعد اس نے یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ خاندان نے اس کی مکمل حمایت کی اور اسے اپنے خواب پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ احمد نے کہا کہ، “اس نے سول اسٹڈیز کی تیاری کے طور پر خود مطالعہ شروع کیا اور ہم نے اس کی مکمل حمایت کی اور اب اس نے UPSC امتحان میں کوالیفائی کر لیا ہے”۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read