Bharat Express

Rajnath Singh On PoK: پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ ان کی ترقی ہندوستان اور پی ایم مودی ہی کرسکتے ہیں :راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، “بھارت میں رام راجیہ شروع ہو جائے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

لوک سبھا انتخابات  کے پیش نظر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مدھیہ پردیش کے ستنا میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی او کے کے لوگ بھی کہتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے ساتھ آئیں گے، پی او کے ہمارا حصہ تھا اور رہے گا، ہم یہ مانتے ہیں، اس بار سوال فرد کا نہیں ملک کا ہے، آپ لوگ  ہندوستان کا سر بلند کرنے کیلئے ووٹ دینے جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، “پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں رہنے والے لوگ اب محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان ان کی ترقی نہیں کر سکتا۔ وہ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ صرف ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی ہی انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔ کانگریس ہم پر سوال اٹھا رہی ہے۔ ہم  نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کر دیں گے، ہم نے چٹکی بجاتے ہی اس کو منسوخ کر دیا۔ آج جموں و کشمیر کی وہی حیثیت ہے جو ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا، “بھارت میں رام راجیہ شروع ہو جائے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے، چاہے وہ ہندو، عیسائی، مسلمان، کوئی بھی ہو۔” مائیں اور بہنیں ہر وہ شخص جو مذہب کی پیروی کرتا ہے ہماری مائیں بہنیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔