سچن پائلٹ
Rajasthan Congress Meeting: قومی دارلحکومت دہلی میں کانگریس قیادت نے جمعرات کو راجستھان میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، کے سی وینوگوپال اور راہل گاندھی کے علاوہ سچن پائلٹ بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سچن پائلٹ نے کہا کہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘۔ ہم سب کا ایک ہی گروپ پے اور اس کے سربراہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے ہیں۔ اس میٹنگ کے بارے میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ عوامی خدمت، سب کی راحت اور ترقی، راجستھان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کانگریس پارٹی نے ترقی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو راجستھان کے ہر گھر تک پہنچایا ہے۔ پارٹی آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر عوام کے درمیان جائے گی۔ راجستھان کا ہر طبقہ یعنی کسان، مزدور، نوجوان، خواتین اور سماج کا ہر طبقہ کانگریس پارٹی میں اپنے اعتماد کا اظہار کر رہا ہے۔ ہم سب کی امنگوں کا خیال رکھیں گے۔ راجستھان کا حال اور مستقبل کانگریس کے ہاتھ میں محفوظ ہے، اس بار تاریخ بدلے گی۔
जन-सेवा, राहत और सबका उत्थान,
प्रगति के पथ पर बढ़ता राजस्थान।कांग्रेस पार्टी ने राजस्थान में समावेशी विकास एवं जन-कल्याण की योजनाओं को घर घर पहुँचाया है।
पार्टी एकजुट होकर आगामी चुनाव में जनता के बीच जाएगी।
राजस्थान का हर वर्ग – किसान, खेत-मज़दूर, युवा, महिलाएं व समाज का… pic.twitter.com/J9Z4TvXnyi
— Mallikarjun Kharge (@kharge) July 6, 2023
وزیر اعلی گہلوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی
یہ میٹنگ راجستھان میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بلائی گئی تھی۔ کانگریس قیادت ان تمام ریاستوں کے لیڈروں سے باری باری ملاقات کر رہی ہے جہاں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے بھی راجستھان کےوزیر اعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ اسی دوران راجستھان کے انچارج سکھجندر رندھاوا، ریاستی سربراہ گووند سنگھ دوتاسارا اور دیگر سینئر لیڈر آج کی میٹنگ میں پہنچے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی آنا تھا، لیکن پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میں شامل ہوئے۔
وینوگوپال نے پریس کانفرنس کرکے میٹنگ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ بہت مفید رہی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلی اور پی سی سی چیف سمیت راجستھان کانگریس کے 29 لیڈروں نے حصہ لیا۔ سبھی لیڈروں نے ایک ساتھ کہا کہ کانگریس اس سال راجستھان اسمبلی انتخابات جیت سکتی ہے۔ راجستھان کانگریس میں اتحاد ہے۔ آج تمام رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ متحد ہوکر الیکشن لڑیں گے۔ جیتنے کی صلاحیت رکھنے والوں کو امیدوار بنایا جائے گا۔ امیدواروں کی فہرست ستمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس-