لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ وہ کئی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے مل چکے ہیں اور ان میں دم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ کانگریس کی ‘او بی سی بھاگی داری نیایے سمیلن میں کیا۔ ساتھ ہی، کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ یہ ان کی غلطی تھی کہ ان کی پارٹی اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری نہیں کروا سکی۔جب راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران پوچھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے تو وہاں موجود کسی نے وزیر اعظم کا نام لیا۔ اس پر کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ نریندر مودی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، میڈیا والوں نے صرف غبارہ بنادیا ہے، میں ان سے ملا ہوں، ان کے ساتھ کمرے میں بیٹھا ہوں، یہ صرف ‘شو’ ہے، کوئی دم نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ 21 ویں صدی ‘ڈیٹا’ کی صدی ہے۔ مودی جی ڈیٹا کی بات کرتے رہتے ہیں۔ پہلے جس ملک میں تیل تھا اسے طاقتور سمجھا جاتا تھا، آج کا تیل ڈیٹا ہے۔
नरेंद्र मोदी कोई हौव्वा नहीं है।
मीडिया वालों ने सिर्फ गुब्बारा बना रखा है- मैं उनसे मिला हूं। बस शो-बाजी हैं, कोई दम नहीं है।
: नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi
📍 नई दिल्ली pic.twitter.com/yWF9e8gr6N
— Congress (@INCIndia) July 25, 2025
راہل گاندھی نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کے اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری نہ کروانا ان کی غلطی تھی لیکن اب انہوں نے اس غلطی کو درست کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذات پات کی مردم شماری کا مسئلہ ایک ‘سیاسی زلزلہ’ ہے جس نے ملک کی سیاسی زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
आप मेरी बहन प्रियंका से पूछिएगा कि अगर राहुल ने किसी काम के लिए मन बना लिया तो उस बात को वो छोड़ेगा या नहीं?
मैं नहीं छोड़ने वाला।
जातिगत जनगणना तो पहला कदम है, मेरा लक्ष्य है कि आपके काम को हिंदुस्तान में सम्मान और भागीदारी मिले।
: ‘भागीदारी न्याय सम्मेलन’ में नेता विपक्ष… pic.twitter.com/fkZtDuhKxw
— Congress (@INCIndia) July 25, 2025
سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ میں 2004 سے سیاست کر رہا ہوں۔ جب میں اپنا جائزہ لیتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کہیں میں نے اچھا کام کیا ہے اور کہیں مجھ میں کمی ہے، چاہے یہ قبائلیوں، دلتوں اور اقلیتوں کے بارے میں ہو، مجھے اچھے نمبر ملنے چاہیے۔ یہ ایک غلطی ہے کہ میں نے او بی سی طبقے کے مفادات کا اس طرح تحفظ نہیں کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ میں اس وقت آپ کے مسائل کو گہرائی سے نہیں سمجھ سکا۔
راہل گاندھی نے کہاکہ دلتوں کی مشکلات کو سمجھنا آسان ہے، قبائلیوں کے مسائل بھی آسانی سے سمجھے جاسکتے ہیں لیکن او بی سی کی مشکلات یا مسائل آسانی سے نظر نہیں آتے۔ مجھے افسوس ہے کہ اگر مجھے آپ کی تاریخ اور مسائل کے بارے میں زیادہ علم ہوتا تو میں اس وقت (جب کانگریس اقتدار میں تھی) ذات پات کی مردم شماری کروا لیتا۔ وہ وقت گزر چکا ہے لیکن یہ میری غلطی ہے، یہ کانگریس کی غلطی نہیں ہے۔
मैंने ठान लिया है कि देश की उत्पादक शक्ति को सम्मान और हिस्सेदारी दिलाकर रहूंगा। जो काम OBC वर्ग के लिए अबतक नहीं कर पाया, उसे दोगुनी स्पीड से करूंगा। pic.twitter.com/qoNlG2k5As
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 25, 2025
ذات پات کی مردم شماری کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے، کانگریس لیڈر نے کہاکہ یہ ایک سیاسی زلزلہ ہے، جس نے ہندوستان کی سیاسی زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آپ نے اس کا جھٹکا محسوس نہیں کیا لیکن کام ہو گیا ہے۔ آپ میری بہن (پرینکا گاندھی) سے پوچھیں کہ جب میں کسی چیز کے بارے میں اپنا ذہن بناتا ہوں تو میں اس سے پیچھے ہٹتا ہوں یا نہیں۔ میں ذات پات کی مردم شماری سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


