Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi Bail in Defamation Case: راہل گاندھی کوضمانت، امت شاہ پرتبصرہ کرنے سے متعلق چل رہا ہے ہتک عزت کا معاملہ

بی جے پی لیڈرپرتاپ کٹیہارنے ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا تھا۔ یہ تنازعہ 28 مارچ 2018 کوراہل گاندھی کے ایک بیان کے بعد شروع ہوا تھا۔ راہل گاندھی نے امت شاہ پرتبصرہ کیا تھا۔

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک معاملے میں بدھ کے روز(6 اگست، 2025) کوضمانت مل گئی۔ انہیں جھارکھنڈ کے چائی باسا ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے راحت دی۔ راہل گاندھی نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پرایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد بی جے پی لیڈرپرتاپ کٹیہارنے ہتک عزت کا معاملہ درج کرا دیا تھا۔ یہ پورا تنازعہ سال 2018 کا ہے۔ راہل گاندھی نے کانگریس کنونشن کے دوران ایک بیان دیا تھا۔

راہل گاندھی نے بدھ کی صبح تقریباً 10:55 بجے عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے وکیل نے کہا، ’’راہل گاندھی جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے ضمانت کی اپیل کی تھی، جومنظورکرلی گئی۔ اب ہم عمل کوآگے بڑھائیں گے۔‘‘

کیا ہے پورا معاملہ؟

دراصل، راہل گاندھی نے 28 مارچ 2018 کوکانگریس کنونشن کے دوران بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدرامت شاہ پرمتنازعہ بیان دیا تھا۔ اس کے بعد 9 جولائی 2018 کوپرتاپ کٹیہارنے چائی باسا میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کروا دیا۔ راہل گاندھی کواس معاملے سے متعلق کئی بارسمن بھیجا گیا، لیکن وہ حاضرنہیں ہوئے۔ حالانکہ وہ بدھ کے روزعدالت میں ضرورحاضرہوئے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ معاملہ پہلے چائی باسا سی جے ایم کورٹ سے رانچی ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ میں شفٹ کیا گیا، لیکن اس کے بعد چائی باسا ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں آگیا۔

راہل گاندھی کے خلاف جاری ہوا تھا غیرضمانتی وارنٹ

اس معاملے میں اپریل 2022 میں عدالت نے ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ پھرفروری 2024 میں غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ راہل گاندھی نے پیشی سے چھوٹ کے لئے سی آرپی سی کی دفعہ 205 کے تحت درخواست دی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا۔ اس کے خلاف انہوں نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی اور کچھ وقت تک راحت بھی ملی، لیکن مارچ 2024 میں ہائی کورٹ نے عرضی نمٹا دی۔ اس کے بعد چائی باسا کورٹ نے 22 مئی 2025 کوپھرسے غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ آخرکارراہل گاندھی نے 6 اگست کوعدالت میں ذاتی طورپرحاضری درج کرائی، جس کے بعد انہیں شرطوں کے ساتھ ضمانت دے دی گئی۔ راہل گاندھی کی طرف سے سینئروکیل پردیپ چندرا اوردیپانکر رائے نے عدالت میں موقف رکھا۔ اب یہ معاملہ ٹرائل کی صورت میں آگے بڑھے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read