Bharat Express

Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی 145 دنوں کی بھارت جوڑو یاترا کے بعد واپس گھر آئے، پارٹی کارکنان نے کیا شاندار استقبال

Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا کی شروعات 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے ہوئی تھی، جو 30 جنوری 2023 کو جموں وکشمیر کے سری نگر میں ختم ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں سے گزرے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو: تصویر: ٹوئٹر)

Congress Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے بعد دہلی واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے حامیوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ان کے دہلی واقع رہائش گاہ کے گیٹ سجا دیئے گئے تھے اور اس کے سامنے بیرکیڈنگ کردی گئی تھی۔ کانگریس لیڈر جیسے ہی اپنی رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچے، ان کے حامیوں نے خوب نعرے بازی کی۔

کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں تختیاں تھیں تو کچھ کے پاس گلدستہ تھا۔ راہل گاندھی رک گئے اوربیریکیڈ کے پاس ایک اونچے اسٹیج پرچڑھ گئے اور اپنے حامیوں سے ملے۔ انہیں ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا اختتام کرچکے ہیں۔ یاترا کی شروعات 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے ہوئی تھی، جوکہ 30 جنوری 2023 کو جموں وکشمیر میں ختم ہوئی۔

 

راہل گاندھی کہاں کہاں چلے؟

اس دوران راہل گاندھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں سے گزرے۔ راہل گاندھی نے اپنی ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے متعلق کہا کہ ان کی یہ یاترا بے روزگاری، مہنگائی، نفرت، تشدد وغیرہ معاشرے کو توڑنے والے  بزدلوں کے خلاف ہے۔ اپنی اس پوری یاترا کے دوران راہل گاندھی نے 3,570  کلو میٹر کی دوری پیدل ہی طے کی۔ یاترا کا اختتام کرتے ہوئے راہل گاندھی نے دہلی واقع اپنی رہائش گاہ پر واپس لوٹے، جہاں لوگوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر استقبال کیا۔ کانگریس حامیوں نے کانگریس زندہ آباد، راہل گاندھی زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے نظرآئے۔ وہیں راہل گاندھی نےکارکنان سے ہاتھ ملاکر گلے لگایا۔

-بھارت ایکسپریس