نئی دہلی :رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عیدالفطر کی خوشیوں کا دن آ گیا ہے۔ آج 21 مارچ کو بھارت میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسلم کمیونٹی میں اس موقع پر خوشی، مسرت اور جوش کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ روزہ دار ایک ماہ کی عبادت کے بعد اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔عید کے دن صبح سویرے لوگ عیدگاہوں اور مساجد کا رخ کرتے ہیں، جہاں وہ نماز عید ادا کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ گھروں میں عزیز و اقارب اور پڑوسیوں کے ساتھ مل کر اس تہوار کو خوشی خوشی منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر کو “میٹھی عید” بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن کھیر، سیوئیاں اور دیگر میٹھے پکوان خصوصی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔
سیاسی لیڈروں نے بھی اس پرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عید منانے والے تمام بھارتیوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔
Eid Mubarak!
Wishing you and your loved ones joy, prosperity, and good health. pic.twitter.com/TZqSGpC8r4
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 21, 2026
اسی طرح کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید ہمدردی، فیاضی اور اتحاد کا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں مشترکہ انسانیت کی طاقت اور کثرت میں وحدت کی خوبصورتی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ بابرکت موقع امن، ترقی اور خوشحالی
لائے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور خدمت کا جذبہ اپنانے کی ترغیب دے۔
Warm greetings to all my fellow citizens on the joyous occasion of Eid-ul-Fitr.
Eid is a celebration of compassion, generosity, and togetherness. It reminds us of the strength found in our shared humanity and the beauty of our diverse, pluralistic society.
May this blessed… pic.twitter.com/uhjaArbQJR
— Mallikarjun Kharge (@kharge) March 21, 2026
دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں حال ہی میں بری ہونے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی عوام کو عیدالفطرکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں ترقی، بھائی چارہ اور خوشحالی لے کر آئے۔
सभी देशवासियों को ईद-उल-फितर की ढेरों मुबारकबाद।
यह त्योहार आप सभी के जीवन में तरक़्क़ी, सौहार्द और खुशहाली लेकर आए। आपका जीवन खुशहाल, स्वस्थ और समृद्ध बना रहे।
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) March 21, 2026
انہوں نے دعا کی کہ ہر شخص کی زندگی خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔ملک بھر میں عید کی یہ خوشیاں اس بات کا پیغام دے رہی ہیں کہ محبت، رواداری اور اتحاد ہی ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


